عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت یکم فروری 2023ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے 63 دن پر مشتمل مدنی تربیتی کورس کے اختتام پر ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار صابر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اخلاص کے ساتھ 12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

معلومات کے مطابق شرکائےکورس میں سے 06 اسلامی بھائیوں نے درسِ نظامی، 03 اسلامی بھائیوں نے مدرس کورس، 04 اسلامی بھائیوں نے قاعدہ و ناظرہ کورس اور 04 اسلامی بھائیوں نےا مامت کورس کرنے کی نیتیں کیں۔

بعدازاں 63 دن کے مدنی تربیتی کورس کو مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


لوگوں کی مختلف کورسز کے ذریعے دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کےسلسلے میں بصیرپور شہر کا دورہ کیا۔

اس دوران شعبہ مدنی کورسز کے تحصیل ذمہ دار میاں جہانگیر احمد حنیف عطاری نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی جن میں سردار محمد افضل و ٹورئیس آف مکھنہ، ڈاکٹر محمود الحسن عطاری اور شہزاد عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول شامل تھے۔

دورانِ ملاقات تحصیل ذمہ دار نے انہیں 5 فروری 2023ء کو بصیرپور شہر کی چند بستیوں اور آبادیوں (بستی اسلام آباد، ڈی 8، نہال مہار، آبادیِ برہان والی، پانا مہار اور مکھنہ شریف) میں ہونے والے 7 دن کے رہائشی فیضانِ نماز کورس میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ تحصیل ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مدنی کورسز کی خدمات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

بعدازاں ذمہ دار نے سردار محمد افضل و ٹورئیس آف مکھنہ کو محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یکم فروری 2023ء بروزن بدھ کوجامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ بلھےشاہ بیرون بستی ولایتاں فقیر والا روڈ قصور میں ہونے والے 12 دینی کام کورس کی آخری نشست کا انعقاد کیا گیا۔

دورانِ نشست ناظمِ جامعۃالمدینہ بوائز مولانا آصف عطاری مدنی نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں کورس میں شریک طلبۂ کرام نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت یکم فروری 2023ء کوجامعۃالدینہ بوائز فیضانِ بلھےشاہ بیرون بستی ولایتاں فقیر والا روڈ قصور میں 3 دن پر مشتمل12 دینی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں طلبۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ کورس شعبے کے معلم محمد وسیم عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں طلبۂ کرام کے 92 نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے اور نیک اعمال کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح معلم نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں مختلف کورسز میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز  کے تحت 30 جنوری 2023ء کو جامعۃُ المدینہ فیضانِ مدینہ کاہنہ نو نزد ایکسپو سینٹر لاہور میں 12 دینی کام کورس کی اختتامی نشست کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے اساتذہ و طلبۂ کرام نے شرکت کی۔

اختتامی نشست میں معلم مدنی کورسز محمد شاہد عطاری نے 12دینی کام کرنے کے اہداف پر بیان کرتے ہوئے 3 دن کے جزوقتی 12 دینی کام کورس میں جوسیکھا اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی نیز شرکائے کورس کو 12 دینی کاموں کو تنظیمی طریقہ کار کے مطابق کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمداحمدسیالوی عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


مسلمانوں کے ایمان ، عقائد و نظریات       کی حفاظت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے ڈسٹرکٹ ننکانہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل شاہ کوٹ کے نگران غلام سرور عطاری ، سب تحصیل نگران اور یوسی نگران نے شرکت کی۔

شعبہ مدنی کورسز لاہور ڈویژن ذمہ دار سید فرقان الحق عطاری اور ڈسٹرکٹ ننکانہ کے نگران محمد شکیل عطاری نے مدنی مشورہ لیا جس میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 63دن کا مدنی تربیتی کورس شروع کرنے کا ہدف دیا۔

اس کے علاوہ ماہ فروری2023 ء میں تحصیل شاہ کوٹ کے مختلف مقامات پر فیضانِ نماز کورس کے اہداف یوسی نگران و ذمہ داران کو تقسیم کئے ۔ مزید مارکیٹ، اسکول ، کالجز ، اکیڈمیز اور مختلف فیکٹریوں میں جزوقتی فرض علوم کورسز کروانے کا ذہن دیا ۔ ساتھ ساتھ سو فیصد تقرری مکمل کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کے نیک عزائم کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: ارسلان صفدر عطاری شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ننکانہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک  دعوتِ اسلامی کی جانب سے 26 جنوری2023ء کو جامع مسجد رحمت رسول راجن پور کالونی پنجاب میں 7دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس کے ا ختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں شرکا کورس سمیت علمائے کرام،ڈسٹرکٹ ذمہ دار اورعلاقے کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعدازاں معلم مدنی کورسز مولانا محمد کامران عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکائے اجتماع کو 12دینی کاموں کرنے کا ذہین دیا۔ مزید علمِ دین کے حصول کے لئے جامعۃ ُالمدینہ اور امامت کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ آخر میں کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔ (رپورٹ : مولانا محمد احمد سیالوی مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں لاہور ڈویژن ڈسٹرکٹ قصور میں شعبہ مدنی کورسز (دعوت اسلامی ) کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل و یو سی ذمہ داران  اور جزوقتی معلمین نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز نے شرکا کا مدنی مشورہ لیتے ہوئے انہیں اپنی ٹیچنگ اسکلز مزید بڑھانے کا ذہن دیا اور دیگر تعلیمی اداروں میں مدنی کورسزکروانے کے حوالے سے تربیت کی۔ (رپورٹ: محمد زمان رضا عطاری ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار شعبہ مدنی کورسز / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں7 دن کے رہائشی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد ہواجس میں کورس کے شرکا سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے’’ نماز کے فضائل اور اس کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا گیا جبکہ کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ (رپورٹ : قاری عباس علی عطاری ،تحصیل ذمہ دار مدنی کورسیز، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ علی ٹاؤن سرگودھا میں جاری 63دن پر مشتمل تربیتی کورس کے شرکا کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

نگرانِ سرگودھا ڈویژن مشاورت محمد عادل رضا عطاری نے شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد بلال عمر عطاری ذمہ دار شعبہ مدنی چینل عام کریں سرگودھا سٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بونگہ حیات ضلع پاکپتن شریف میں قائم  دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں 23 جنوری 2023ء کو 63 دن کے جاری مدنی تربیتی کورس کے شرکا کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں معلم شعبہ مدنی کورسز عمرفاروق عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی علمی، عملی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کاموں کو کرنے کے حوالے سے نکات بیان کئے نیز دیگر آدابِ زندگی پر مشتمل تربیتی مدنی پھول بھی فراہم کئے ۔(رپورٹ : مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عالمی  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12 جنوری 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے معلم اجتماع میں 12 دین کام کورس کا سلسلہ ہواجس میں اوورسیز مدنی کورس ذمہ دارمولانا اعجاز احمد عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12دینی کام کیسے کئے جائیں اس کے متعلق رہنمائی کی ۔(رپورٹ : مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)