11جنوری 2023ء  کو دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سید لقمان عطاری نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت جاری معلم اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیا ۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ سید لقمان عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں تحائف تقسیم کئے ۔(رپورٹ : مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے  دینی کاموں سے اپڈیٹ رہنے کے حوالے سے12 جنوری2023ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ مدنی کورسز کے معلمین نے شرکت کی۔

رکنِ شعبہ محمد اویس رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تنظیم کاموں سے اپڈیٹ رہنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مدنی مرکز سے جاری ہونے والے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی مشورے والے پمفلٹ کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔

ساتھ ساتھ شرکا کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : محمد احمد سیالوی عطاری مدنی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں معلمین کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں رکنِ شعبہ قاری محمد ندیم عطاری نے فرض علوم کورس کروانے کے تعلق سے اسلامی بھائیوں کو اہم مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ : مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


9 جنوری 2023ء  کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کی جانب سے سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کورسز کروانے والے ٹرینر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگرانِ مدنی چینل مولانا اسد عطاری مدنی نے ’’حُسنِ گفتگو‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو اچھی گفتگو کرنے کے متعلق نکات بتاتے نیز ان کو اپناتے ہوئے کورسز کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے ملنے والے نکات پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ : ابوالحسان عمرفاروق عطاری مدنی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے عالمی   مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی کورسز کے معلمین میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں رکنِ شوری ٰحاجی فضیل رضا عطاری نے’’ باطنی بیماریوں ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں72 نیک اعمال رسالے سے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز عاشقانِ رسول کے ہمراہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : حسان عمر عطاری مدنی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ  مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی کورسز ایپ استعمال کرنے کے حوالے سے ٹریننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں شعبہ مدنی کورسز کے ٹرینرز نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق رکنِ شعبہ محمد احمد عطاری مدنی نےمدنی کورسز ایپ کو استعمال کرنے کا طریقہ سکھاتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو کورسز کرنے کے حوالے سے تربیتی نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔(رپورٹ : ابوالحسان عمرفاروق مدنی ،کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں کی اصلاح کے لئے وقتا فوقتا مختلف کورسز کرواتی ہے اس کام کے لئے دعوت اسلامی کا ایک شعبہ بنام ”شعبہ مدنی کورسز“  بنایا گیا ہے۔پچھلے سال 2022ء دسمبر میں اس شعبے کے تحت ملک بھر میں مختلف مقامات پر مدنی کورسز کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں مدنی کورسز اور شرکاکی تعداد کا ایک تخمینہ درج ذیل ہے:

نمبر شمار

مدنی کورسز

تعداد مدنی کورسز

تعداد شرکاء

01

فیضان نماز کورس (رہائشی )

72

1,292

02

فیضان نماز کورس (جزوقتی)

419

9,727

03

12 دینی کام کورس (رہائشی)

123

7,631

04

12 دینی کام کورس (جزوقتی)

20

462

05

اصلاح اعمال کورس (رہائشی )

6

101

06

اصلاح اعمال کورس (جزوقتی)

8

251

07

فیضان قرآن وحدیث کورس (رہائشی )

4

111

08

فیضان قرآن وحدیث کورس (جزقتی )

8

650

09

63 دن مدنی تربیتی کورس (رہائشی )

5

105

10

جاری مدنی تربیتی کورس

12

220

11

ہفتہ وار مدنی کورسز

782

18,580

12

دیگر مدنی کورسز

88

1,125

مجموعی تعداد مدنی کورسز

1547

مجموعی شرکاء کی تعداد

40,255

(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز پاکستان /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


4 جنوری 2023ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا جس میں A C کے Students سمیت علاقے کےدیگر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

ابتداء ً کورس کے معلم نے نماز کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی اور انہیں نماز میں تکبیر تحریمہ کا طریقہ کا  سکھایا نیز معلم نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت گزشتہ روز واہگہ ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد نور جنت سلامت پورہ میں جزوقتی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع منعقد ہواجس میں کورس کے شرکا سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد حمزہ عطاری نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز وضو، غسل، تیمم اور نماز کے چند کے ضروری مسائل بتاتے ہوئے نماز کا عملی طریقہ بتایا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے اجتماع کو نماز کے احکامات اور نماز کے واجبات پر عمل کرتے ہوئے پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں نگرانِ ٹاؤن نے کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کیں۔(رپورٹ: محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرکزی مجلسِ شوریٰ  کے رُکن حاجی محمد امین عطاری نے شعبہ مدنی کورسز کے معلمین کا مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ داران کی سابقہ کارکردگی پر جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی ۔ (رپورٹ : شعبہ مدنی کورسز/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


29 دسمبر 2022ء کو جامع مسجد رحمت اللعالمین چک نمبر 112MLفتح پور ڈسٹرکٹ لیہ پنجاب میں شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کے تحت 7 دن کا فیضانِ نماز کورس کا اختتام ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کورسز یو سی نگران ، یوسی ذمہ دار سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

معلّم شعبہ مدنی کورسز اظہر حسین عطاری نے کورس کے اختتام پر نماز کے فضائل اور اسکی اہمیت پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا، جبکہ کورس مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ : اظہر حسین عطاری ، معلم شعبہ مدنی کورسز / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے تحت 27، 28 اور 29 دسمبر 2022ء کو شیخوپورہ کی جامع مسجد فیضانِ مدینہ میں ڈیرہ اسماعیل خان سے آئے ہوئے  مدنی قافلے کے عاشقان رسول کے لئے جزوقتی فیضانِ نماز کورس کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس کورس میں عاشقانِ رسول کو وضو، غسل، تیمم اور نماز کے فرائض و واجبات سکھائے گئے جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد حمزہ عطاری نے اُن کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں نماز کےاحکامات اور واجبات پر عمل کرنے نیز نماز کا عملی طریقہ کرکے بتایا۔اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ابو بکر عطاری مدنی لاہور ڈویژن آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)