23 مئی
2023ء بروز منگل شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی کی جانب
سے ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے ٹاؤن ذمہ
داران سمیت شارٹ کورسز ذمہ دار حاشر عطاری
نے شرکت کی ۔
سٹی ذمہ دار صابر عطاری نے مدنی مشورے میں درج ذیل نکات
پر گفتگو کی:
1)کراچی کے ہر وارڈ
میں ماہانہ ایک جزوقتی (شارٹ ٹائم) کورس کروانا۔
2)
ماہانہ طے شدہ تاریخ پر ایونٹ بنا کر کورس کروانا۔ مثلاً 7.6.5 جون پیر منگل بدھ
کو شرائط نماز کورس ہوگا نیزمعلم اور مقام طے کر کے پورے ٹاؤن میں اس کی تحریک
چلانا۔
3)
شعبہ جات کے تحت مختلف کورسز کے لئے معلم فراہم
کئے جائیں ۔ بالخصوص جون /جولائی میں شعبہ تعلیم کے تحت ٹیچرز اور پروفیشنلز میں فیضانِ قرآن وحدیث کورس
کروایا جائے۔
4)
کورسز کا ڈیٹا جمع کیا جائے۔
5) ٹاؤن کے معلمین کا ڈیٹا جمع کیا جائے اوران کی الگ سے کیٹیگری بنائی جائیں نیز پروفیشنلز و شخصیات میں کورسز کے لئے ڈسٹرکٹ میں الگ سے مجلس بنائی جائے جس کی ذمہ داری مدثر عطاری مدنی کو دی گئی ہے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)