لوگوں کی نمازیں درست کرنے اور انہیں دینی مسائل سکھانے کے لئے پچھلے دنوں پنجاب کے شہر لاہور میں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت  فیضانِ نماز کورس کا آغاز کیا گیا جس میں مختلف گریڈ کے افسران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءًمبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا محمد ابو بکر عطاری مدنی نے وضو و غسل کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں نجاستوں کے بارے میں چند ضروری باتیں بتائیں۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو جان بوجھ کر نماز چھوڑنے اور بغیر جماعت کے نماز پڑھنے کی وعید بیان کی نیز انہیں پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اولیٰ کے ساتھ پڑھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)