یکم اگست 2022ء بروز پیر شعبہ مدنی کورسز دعوتِ
اسلامی کے تحت لاہور میٹروپولیٹن کے صدر کینٹ میں 7 دن پر مشتمل جزوقتی فیضانِ
نماز کورس کے اختتام پر تقسیم ِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکائے
کورس (تاجران) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو نماز کے چند ضروری احکام بیان کئے اور انہیں
پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔
اجتماع کے اختتام پرکورس مکمل کرنے والے تاجر اسلامی بھائیوں کے
درمیان دعوتِ اسلامی کی جانب سے اسناد تقسیم
کئےگئے اور ذمہ داران نے اُن کی حوصلہ
افزائی کی۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پنڈ داد نخان میں 7 دن کے فیضان نماز کورس کے
اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع
30 جون 2022 ء کو شعبہ مدنی کورسز کے تحت پنڈ
داد نخان میں 7 دن کے فیضان نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں
کورس کے شرکاء اور علاقے کے لوگ شامل تھے۔
مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین سے سنتوں بھرا بیان
کیا اور ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ، اجتماع کے اختتام پر کورس کرنے
والے افراد میں اسناد تقسیم کی گئی ۔(رپورٹ:
عابد عطاری ( شعبہ مدنی چینل عام کریں ضلع جہلم)، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں
12 دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن لرننگ اورقرآن ٹیچنگ کورس مدرستہ
المدینہ کے بڑے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 25 جون 2022ء بروز ہفتہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی و ڈویژن نگران پشاور محمد توصیف عطاری نے 12 دینی کاموں کے متعلق اہم امور
پر گفتگو کی اور وہاں موجود عاشقانِ رسول
کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں 12
دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں قرآن لرننگ اورقرآن ٹیچنگ کورس مدرستہ المدینہ
کے بڑے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
دورانِ کورس 24 جون 2022ء بروز جمعہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی و معلم قاری محمد ناصر رضا عطاری (ڈویژن مدنی کورسز
ذمہ دار) نے 12 دینی کاموں کے
متعلق اہم نکات پر گفتگو کی اور وہاں
موجوو عاشقانِ رسول کو دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
صوبۂ خیبر پختونخواہ کے شہر بشام سوات میں دعوتِ اسلامی
کے تحت 15 جون 2022ء بروز بدھ شعبہ مدنی کورس کے ذمہ داران کا مدنی شورہ منعقد ہوا
جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مبلغینِ دعوتِ اسلامی و صوبائی
ذمہ داران محمد منیر عطاری اور محمد نعیم عطاری نے اسلامی بھائیوں سے 12 دینی
کاموں سمیت شعبے کے دینی کاموں کے متعلق
گفتگو کی۔
بعدازاں ذمہ داران نے مقامی اسلامی بھائیوں،
علمائے کرام اور تاجران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں 20 جون 2022ء کوسوات کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے فیضانِ نماز کورس رہائشی اور یکم جولائی 2022ءکو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
پشاور میں منعقد ہونے والے 63 دن پر مشتمل مدنی تربیتی کورس میں داخلہ لینے کی
ترغیب دلائی۔مقامی اسلامی بھائیوں سے بھی ان کورسز میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔رابطہ
نمبر منیرعطاری 03184812700۔(رپورٹ: قاری محمد ناصر رضا عطاری
ڈویژن مدنی کورسز ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں واقع مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 63 دن پر مشتمل تربیتی کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
دورانِ کورس دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنے اپنے علاقوں
میں 12 دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری
نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
28 مئی 2022ء بروز ہفتہ پنجاب پاکستان کے مدینہ
ٹاؤن فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوری، نگران مجلس، صوبائی اور سرکاری ڈویژن ذمہ داران
کی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکن مرکزی مجلس شوریٰ
و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے شعبے کی پچھلی کار کردگیوں کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کو خود کفیل بنانے، تقرری، فیڈ بیک، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، کارگردگی
جائزہ (جنوری 2022ء تا اپریل 2022ء) اور 2026 کے اہداف سمیت او آر جی ایپلی کیشنز کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ مدنی کورسز کے صوبائی و ڈویژن ذمہ داران کی
تربیت کے لئے مدنی مشورہ
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ
اسلامی کےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ مدنی کورسز کے صوبائی و ڈویژن ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اہم ذمہ داران کی
شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں 12دن مدنی
مقصد کورس کےاسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے ’’منصبِ امامت کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے شرکائے کورس کی تربیت و رہنمائی کی۔
اس موقع پر ناظمِ اعلی ائمہ مساجد وبیرون ملک
ذمہ دار مولانا شعبان انصاری عطاری مدنی
اور 12دن مدنی مقصد کورس کے اساتذہ ٔکرام موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سندھ پاکستان کے شہر چونڈکو ضلع خیر پور کی ایک
مسجدمیں پچھلے دنوں 7 دن پر مشتمل فیضانِ
نماز کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلِ علاقے سمیت کم و بیش 70 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ کورس شعبہ مدنی کورسز ڈویژن سکھر ذمہ دارجنید رضا عطاری مدنی نے ’’طہارت‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے
ہوئے شرکا کو طہارت کے چند ضروری مسائل سکھائے۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ مدنی
کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام
گڈاپ ٹاؤن کراچی میں سیکھنے سکھانےکا حلقہ لگایا گیا جس میں مدرس
کورس کرنے والے اسلامی بھائیوں سمیت شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
دورانِ حلقے میں رکنِ ڈسٹرکٹ ملیر قاری محمد
ناصر رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے انہیں مضبوط
کرنے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر نگرانِ ٹاؤن شاہ مرید و درجہ معلم قاری عبدالخلیل عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار کو شرکائے کورس کے 12 دینی کاموں
کی کارکردگی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے شرکا کی حوصلہ افزائی کی اور مزید دینی
کام کو بڑھانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مجید
کالونی کراچی کے ایک نجی اسکول میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں
اسکول کے اسٹوڈنٹس کی شرکت رہی۔
دورانِ کورس ڈسٹرکٹ ذمہ دار قاری محمد ناصر رضا
عطاری نے شرکا کو نماز کا طریقہ سکھاتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا بالخصوص ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسکول کے پرنسپل سے
ملاقات کی اور اسٹوڈنٹس کے لئے مزید کورسز کروانے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر پرنسپل
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے مزید کورسز کروانے کی اجازت دی۔(رپورٹ: مولانا صدام عطاری مدنی شعبہ مدنی
کورسز ٹاؤن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)