دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت  عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 01 جنوری 2023ء سے 63 دن کا مدنی تربیتی کورس کروایا گیا جس میں 15 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

کورس کے معلّم محمد عارف عطاری نے جدول کی پابندی کرتے ہوئے عاشقان رسول کو تہجد ، اشراق، چاشت ، اوابین اور صلوۃ التوبہ ادا کروائی نیز کورس کے شرکا دیگر سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں شرکت کی ۔ دوران کورس شرکانے تین لاکھ بیس ہزار درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی ۔جبکہ شرکائے کورس نے اپنے سروں پر عمامہ سجایا اور چہرے پر داڑھی سجانے کی نیت کی۔

اس کے علاوہ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے دینی کاموں کی تفصیل درج ذیل ہیں :

چوک درس 280مقامات، شرکا کی تعداد تقریباً680

درس و بیان 360 مقامات ، شرکا کی تعداد تقریباً 880

علاقائی دورہ 334مقام ، شرکاء کی تعداد تقریبا637

ہفتہ وار اجتماع کی دعوت پر شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کی تعداد 1550

مدنی مذاکرے کی دعوت پر شرکت کرنے والوں کی تعداد 1100

کورس کے اختتام پر شرکا کا امتحان بھی لیا گیا اور انہیں سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا ۔ (رپورٹ: محمد عارف عطاری ،شعبہ مدنی کورسز دعوت اسلامی /کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)