شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کی جانب سے 2 مارچ 2023ء کو اعظم چوک لیہ  کی جامع مسجد بلال میں حاضری قبرستان کورس کا سلسلہ ہوا جس میں تحصیل ، یوسی اور وارڈ نگران و ذمہ دار سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

معلم شعبہ مدنی کورسز اظہر حسین عطاری نے کورس میں شریک عاشقان رسول کو حاضری قبرستان کا طریقہ جس میں قبرستان جانے /آنے کی سنتیں اور آداب بیان کئے نیز فاتحہ کا طریقہ بھی بتایا ۔

ساتھ ہی شرکا کو دنیا میں سب سے پہلی قبر کس کی بنی، قیامت کے دن سب سے پہلے قبر کن کی کھلے گی، دنیا میں افضل ترین قبرستان کونسا ہے اس حوالے سے معلومات فراہم کیں۔( کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)