شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت   جامع مسجد مکہ ماہنی سیال تحصیل کبیر والہ ڈسٹرکٹ خانیوال میں 63 دن کا رہائشی مدنی تربیتی کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف علاقوں سے 17 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

کورس کا آغاز 15 جنوری 2023ء کو ہوا اوراختتام 09 مارچ 2023ء کو ہوا۔ کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی معلم مدنی کورسز عبد الباسط عطاری نے فرض علوم پر تربیت کی اور انہیں سنتیں وآداب سکھائے۔

دوران کورس اسلامی بھائیوں نے 13 لاکھ مرتبہ درود شریف پڑھنے کا ہدف پورا کیا، 290 مقامات پر جاکر چوک درس دیئے جن میں شرکاکی تعداد تقریباً ایک ہزار 950 تھی ،320 درس و بیان کئے جن میں شرکا کی تعداد 1500 کے قریب تھی ۔

٭کورس کے اختتام پر ڈویژن ملتان میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ خانیوال میں تقسیم اسناد اجتماع کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈسٹر کٹ نگران نے سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو 12 دینی کاموں میں حصہ لینے ،مدنی قافلوں میں سفر کرنے نیز زلفیں سجانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آخر میں تربیتی کورس کرنے والے عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں اسناد تقسیم کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)