دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدنی کورسز کے تحت 25 اگست 2023ء کو جامع مسجد بہار مدینہ فیروز والہ لاہور میں فیضانِ نماز کورس کا آغاز کردیا گیا جس میں مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اور مدرسے کے طلبانے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو مبلغ دعوت اسلامی محمد مستقیم عطاری نے نماز کی اہمیت ، وضو کے فرائض اور اذکارِ نماز کے بارے میں آگاہی دی نیز مدنی مرکز فیضان ِمدینہ رحمان سٹی میں ہونےوالے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)