لاہور میں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 25 اگست 2023ء کو جامع مسجد تاجدارِ مدینہ میں ہفتہ وار درود وسلام کی محفل ہوئی جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے حاضری دی۔

راوی ٹاؤن ذمہ دار محمد منور عطاری نے’’ سیرتِ داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں اسلامی بھائیوں کو 15 ستمبر2023ء کو ہونے والے 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس (رہائشی) جو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ رحمان سٹی میں ہو رہا ہے اس کورس میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی اور یومِ دعوت اسلامی دھوم دھام سے منانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ :رمضان رضا عطاری)