20 اگست  2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جامع مسجد گنج بخش عزیزیہ لاہور میں فیضانِ نماز کورس ہوا جس میں مختلف طبقے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

محمد مستقیم عطاری نے’’ نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا نیز وضو کے فرائض اور اذکارِ نماز یاد کروائے جبکہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)