
ہربل
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی جانب سے نگران
مجلس حکیم حسان عطاری نے شعبے کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ ملکر ممبر قومی طبی کونسل
ذوالفقار زاہد سے ملاقات کی ۔
ملاقات
میں گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور میں اجتماع کے انعقاد اور دعوتِ اسلامی کے مدارس و
جامعۃ ُالمدینہ میں فری طبی کیمپ لگانے پر گفتگو ہوئی۔ اس پر انھوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو
سراہتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی
کروائی۔(رپورٹ:حکیم
نعیم رانا عطاری ہربل ڈیپارٹمنٹ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
فیضان مدینہ ڈھاکہ میں تین دن کے 12 دینی کام کورس
کا انعقاد، رکن شوریٰ حاجی شاہد عطاری نے تربیت کی
.jpg)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام ڈھاکہ بنگلہ دیش میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ
مدنی کورسز کے تحت تین دن کے 12دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں باریشال،
کُھلنا(Khulna)،
سلہٹ(Sylhet) اور
دیگر مقامات سے ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تھانہ، یوپی، یونٹ اور سب یونٹ سطح کے ذمہ داران
اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔کورس کے دوران مبلغین دعوت اسلامی نے بیانات کئے
اور 12 دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی رہنمائی کی۔
سفر
بنگلہ دیش پر موجود نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری
نےمختلف مواقع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی کاموں کے حوالے سے اسلامی
بھائیوں کی رہنمائی کی۔ دورانِ کورس رکن شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام
بڑھانے اور اس میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیتے ہوئے بتایا کہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ دینی کام کرنے
والوں سے محبت فرماتے ہیں۔نگران پاکستان مشاورت نے کورس میں مطالعہ کرنے کی اہمیت
اور اپنی ظاہرو باطن کی اصلاح کرنے کے لئے انہیں حضرت امام غزالی رحمۃُ
اللہِ علیہ
کی کتابوں کا مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔
تین
دن کے ہونے والے 12 دینی کام کورس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری
نے ذمہ داران کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کا بھر پور ذہن بھی دیا اور اس کے فوائد
بتائے۔
.jpg)
شعبہ
تعلیم دعوت اسلامی اسپین (Spain)کے
زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ بادلونا (Badalona)میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شہروں سے اسٹوڈنٹس اور دیگر
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
یورپ مولانا اُسید رضا عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو علمِ دین
حاصل کرنے، جوانی میں اللہ پاک کو راضی کرنے والے کام کرنے اور سنتوں کا عامل بننے
کا ذہن دیا۔
.jpg)
عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی / وزارت مذہبی امور ڈائریکٹوریٹ حج کراچی کے زیر
اہتمام 11 مئی 2023ء کو حاجی کیمپ سلطان آباد کی
جامع مسجد میں حج ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں عازمین حج کی کثیر تعداد نے
شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی حاجی عبد الاحد عطاری نے شرکا کو احرام باندھنے کا طریقہ، میقات اور حج
کے فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ دیگر امور کے حوالے سے رہنمائی کی۔ حاجی عبد الاحد
عطاری نے عازمین حج کو حاضری مدینہ کے آداب اور طریقہ بھی بیان کیا ۔
نشست
کے بعد شعبہ حج و عمرہ کے ذمہ دار حاجی عبد الاحد عطاری نے ڈائریکٹر حاجی کیمپ
سجاد حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو سمیت دیگر افسران و اسٹاف سے ملاقات کی۔
بہاولپور
:پروفیسر حکیم عبدالرحیم ہاشمی اور حکیم
جلیل کریم کے ساتھ ملاقاتیں

پچھلے
دنوں ہربل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام نگران مجلس حکیم حسان عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بہاولپور میں پروفیسر حکیم عبدالرحیم ہاشمی اور حکیم جلیل کریم کے ساتھ ملاقاتیں کیں ۔
دورانِ
ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے حکیم صاحب کو دعوت اسلامی اور شعبہ رابطہ برائے حکیم کا تعارف پیش کیا مزید باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو رہی جس پر
حکیم صاحبان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
خدماتِ دعوت اسلامی کوخوب سراہا۔
٭دوسری جانب گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور میں اساتذہ اور طبی ہسپتال کے عملے کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے
کا انعقاد بھی ہوا جہاں حکیم نعیم رانا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اساتذہ کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔(رپورٹ: ہربل ڈیپارٹمنٹ پنجاب،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بہادر
آباد چار مینار چورنگی سیلانی کے آفس میں حج تربیتی اجتماع کا انعقاد

14
مئی 2023ء بروز اتوار بہادر آباد چار مینار چورنگی پر قائم سیلانی انٹرنیشنل ٹرسٹ کے تحت
اس سال گورنمنٹ سطح سے سفر حج کی سعادت حاصل کرنے والے عازمین حج کے لئے تربیتی اجتماع ہوا۔
اس تربیتی اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری نے شرکا
کو حج و عمرہ کے فرائض اور واجبات سمجھائےنیز مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ زادہما اللہ شرفا و تعظیما میں
حاضری کے آداب نیز اپنے قیمتی لمحات میں زیادہ
سے زیادہ نیکی کرنے کے طریقے و اوراد و وظائف بھی بتائے۔
اس
کے علاوہ نگران شعبہ حج و عمرہ کراچی سٹی قاری محمد تسلیم رضا خان عطاری نے عازمین
سفر حج کو احرام باندھنے کا عملی طریقہ
بتایا اور اسکے ساتھ ساتھ حج و عمرہ کے دیگر
احکامات بھی بیان کئے ۔
آخر میں
عازمین حج کو رفیق الحرمین/ حج کے 30 واجبات اور عاشقانِ رسول کی 130 حکایات پر مشتمل مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتابیں
تقسیم کی گئیں جبکہ خواتین کے لیے الگ سے پردے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

15
مئی 2023ء بروز پیر دعوت اسلامی کی جانب سے سری لنکا کولمبو میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں 12 دینی کام کورس کا سلسلہ ہوا
جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی امین عطاری نے 12 دینی کام کرنے کے حوالے سے مقامی عاشقانِ رسول اور ذمہ داران کی تربیت کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کولمبو
سری لنکا کے سفر پر رکن شوریٰ حاجی امین عطاری کی شخصیات سے ملاقات

ان دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں کولمبو سری لنکا کے سفر پر ہیں۔دورانِ سفر رکنِ شوریٰ نے 2 مختلف شخصیات سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات حاجی محمد امین عطاری نے شخصیات کو
پاکستان سمیت اورسیز میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی اور سماجی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے
ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔آخر میں رکنِ شوری ٰ نے شخصیات کو کولمبو میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
٭علاوہ
ازیں 13 مئی 2023ء کو فیضانِ مدینہ سری لنکا میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کی ۔ بعدازں رکن شوریٰ نے وہاں موجود حاضرین سے ملاقات کی اور انھیں خوب دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

تفصیل:
مسلمانوں
کے عقائد،نظریات اور ایمان کی حفاظت
کرنے والی عاشقان ِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے زیرِ اہتمام 12مئی 2023ء کو فیضانِ عطار مسجد گلشن اقبال بلاک 15
میں یاد ِ رمضان اجتماع کا انعقاد ہوا جس
میں مقامی ذمہ داران اور اہلِ علاقہ سمیت رکنِ شوریٰ حاجی علی عطاری نے بھی شرکت کی۔
وہاں مرکزی
مجلس ِ شوری ٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’یادِ رمضان ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں شرکائے
اجتماع کو ماہ رمضان کی طرح عام دنوں میں بھی نمازوں کی پابندی اور تلاوتِ قرآن پاک کرنے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی جس
پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
اپریل 2023ء ویسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی

نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت اپریل
2023ء میں ویسٹ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دورانِ ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:05
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:05
اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ
بالغات کی تعداد:02
ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:06
اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی
تعداد:01
اس اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:24
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:03
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:07
اپریل 2023ء
سینٹرل افریقہ کی اسلامی بہنوں میں ہونے
والے دینی کاموں کی کارکردگی

نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت اپریل
2023ء میں سینٹرل افریقہ کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
دورانِ ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:04
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:56
اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃ المدینہ
بالغات کی تعداد:15
ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:97
اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی
تعداد:27
ان اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:290
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:123
علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد:56
ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:201
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:110

موزمبیق کے دارالحکومت ماپوتو میں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 مئی
2023ء بروز جمعرات ذمہ دار اسلامی بہنوں کا میٹ اپ ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ
داران کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے دارالحکومت ماپوتو کے ڈسٹرکٹ، پوسٹ اور یونٹ کی معلومات حاصل کی۔بعدازاں میٹ اپ میں شریک
اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات بھی کی۔