حضور ﷺ کی اپنی چاروں
شہزادیوں سے محبت از بنتِ نذیر،بہار مدینہ تلواڑہ مغلاں سیالکوٹ
نبی کریم ﷺ پوری دنیا کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے۔رسول کریم
ﷺ نے بیٹیوں کو عزت دی تحفظ دیا اور محبت دی۔عرب کے لوگ بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیتے
تھے اوربیٹیوں کی قدر نہ کرتے تھے لیکن نبی اکرم ﷺ چونکہ پوری دنیا کے لیے رحمت بن
کر آئے تو بیٹیوں کے لیے بھی رحمت بن کر آئے۔آپ نے بچیوں کو حقوق فراہم کیے اور
اپنی شہزادیوں سے محبت کر کےدنیا کو بتا دیا کہ بیٹیاں محبت کرنے والیاں ہیں ان سے
محبت کی جائے۔نبی کریم ﷺ کی اپنی شہزادیوں سے بے انتہا محبت تھی۔نبی کریم ﷺ کی چار
شہزادیاں ہیں:
حضرت زینب رضی اللہ عنہا
حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا
حضرت رقیہ رضی اللہ عنہا
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا
نبی کریم ﷺ کی اپنی شہزادیوں سے محبت کے چند انداز ملاحظہ کیجئے:
حضرت زینب رضی اللہ عنہا سے محبت کا اظہار:آپ حضور ﷺ کی بڑی شہزادی ہیں،آپ نے جب ہجرت کی تو اس کے لیے کافی آزمائش کا سامنا
کرنا پڑا۔حضور ﷺ نے ان کے بارے میں فرمایا:یہ میری بیٹیوں میں اس اعتبار سے بہت ہی
زیادہ فضیلت والی ہیں کہ میری جانب ہجرت کرنے میں اتنی بڑی مصیبت اٹھائی۔(شرح
زرقانی علی مواہب لدنیہ،4/318)(مستدرک،2/565، حدیث:2866)
تصویر مصطفےٰ:ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ طیبہ
طاہرہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:میں نے چال ڈھال شکل و شباہت اور بات چیت میں
فاطمہ عفیفہ رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر کسی
کو حضور اکرم ﷺ سے مشابہ نہیں دیکھا۔جب
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہاآپ کی بارگاہ میں
حاضر ہوتیں تو حضور انور ﷺ آپ رضی اللہ عنہا کے استقبال کے لیے کھڑے ہو جاتے،آپ کے ہاتھ تھام کر ان کو بوسہ دیتے
اور اپنی جگہ پر بٹھاتے۔جب حضور پرنور ﷺ آپ کے پاس تشریف لاتے تو آپ کے استقبال کے
لیے کھڑی ہو جاتیں اور آپ کے ہاتھ تھام کر ان کو بوسہ دیتیں اور اپنی جگہ پر بٹھاتیں۔(الادب
المفرد، ص264،حدیث:1000)
رسول اللہ کی جیتی
جاگتی تصویر کو دیکھا کِیا
نظارہ جن انکھوں نے تفسیر نبوت کا