دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں اسلامی
بہنوں کے 8 دینی کاموں کے سلسلے میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اور نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت سمیت دیگر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس موقع پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے پاکستان کے مختلف صوبوں میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اور اسلامی بہنوں کو مزید احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب
دلائی۔
نگرانِ یوکے اسلامی بہن اور عالمی مجلسِ مشاورت
کی چند اراکین اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی ملک و بیرونِ ملک میں قراٰن و حدیث
کی تعلیمات عام کرنے اورنیکی و بھلائی کے کام میں حصہ لینے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک ہے جو دن بہ دن ترقی کے منازل طے کرتی جارہی ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے تحت آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ یوکے اسلامی بہن اور عالمی مجلسِ مشاورت کی چند
اراکین اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ
انٹرنیٹ عالمی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کے متعلق کلام کیا اور ترکی میں یوکے کی اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ کرنے پر مشاورت کی۔
قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کر نے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کے تحت پچھلے دنوں بذریعہ انٹر نیٹ عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ملک و بیرو
ن ملک اور اپنے اپنے ممالک میں ہونے والے دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے مختلف امور پر گفتگو کی گئی جس پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سب کی متفقہ
رائے سے کچھ نکات تیار کئے ۔
دوسری جانب عالمی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہو ا جس میں تما م دینی کاموں کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ عالمی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنے اپنے
مسائل پیش کئے جس پر نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ان مسائل کا باہمی
مشاورت سے حل تلاش کیا اور اہم نکات طے کئے۔
مارچ 2023ء میں شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت
عالمی سطح پر ہونے والے دینی کام
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی ملک و بیرون ممالک میں اسلامی بھائیوں سمیت
اسلامی بہنوں کے درمیان مختلف شعبہ جات کے
ذریعے دینی کام کرنے میں مصروفِ عمل ہے، ان ہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ کفن دفن ہے۔
معلومات کے مطابق مارچ 2023ء میں اس شعبے کے تحت بیرونِ ملک میں 125 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات ہوئے
جن میں کفن دفن کی تربیت حاصل کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد 1 ہزار 630 رہی نیز
55 غسل میت ہوئے جن میں 85 لواحقات سے تعزیت کا سلسلہ رہا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سطح کی تنظیمی و
ادارتی شعبہ ذمہ داران اور صوبائی و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی
مشورہ ہوا جس میں دیگر اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ملک و صوبائی سطح کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کےتحت فنانس ڈیپارٹمنٹ گرلز کی ملک و
صوبائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جبکہ پاکستان بھر
کی صوبائی نگران اسلامی بہنیں بھی اس مدنی مشورے میں شریک ہوئیں۔
دورانِ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے راولپنڈی شہر سے
بذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی حوصلہ
افزائی کی ۔
اس کے علاوہ نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے جو رقم فنانس ڈیپارٹمنٹ میں جمع نہیں ہوئی اس پر صوبائی
نگران اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی
کےتحت گزشتہ روز شعبہ علاقائی دورہ للبنات، شعبہ فیضانِ مرشد للبنات
اور شعبہ کفن دفن للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جبکہ پاکستان بھر سے صوبائی نگران اسلامی بہنیں بھی اس مدنی
مشورے میں شریک ہوئیں۔
اس مدنی مشورے میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور دیگر مختلف اہم
نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ملک و صوبائی
سطح کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلے دنوں شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا
آن لائن مدنی مشورہ ہوا جبکہ پاکستان بھر سے صوبائی نگران اسلامی بہنیں بھی اس
مدنی مشورے میں شریک ہوئیں۔
اس مدنی مشورے میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ سالانہ ڈونیشن کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور شعبے کی تقرریوں پر
کلام کیا۔
9 شوال المکرم کو ہونے والے مدنی مذاکرے میں
امیرِ اہلِ سنت کے علم و حکمت بھرے مدنی پھول
9 شوال
المکرم 1444ھ بمطابق 29 اپریل 2023ء بروز ہفتے کی شب عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرہ منعقد
ہوا جس میں شہرِ کراچی کے مختلف علاقوں سے عاشقانِ رسول نےفیضانِ مدینہ کراچی آکر
جبکہ دیگر شہروں اور ملکوں سے کثیر اسلامی بھائی بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔
اس مدنی مذاکرے میں عاشقانِ رسول کی جانب سے
مختلف موضوعات پر سوالات کئے گئے جس کے امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس
عطار قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے علم و
حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرمائے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سوال: اگر کسی رشتہ دارکے ہاں جانے پر
وہ لفٹ نہ کروائے توایسے موقع پر کیا کرنا
چاہئے ؟
جواب: حُسنِ ظن(اچھا گُمان)
رکھیں کہ وہ کسی ٹینشن میں ہوگاجس کی وجہ
سےتوجہ نہیں دے پایا۔ہمیں اپنی طرف سے رشتہ نہیں توڑنا چاہیئے اورصبر کرنا چاہیئے
۔اگرکوئی ہمیں لفٹ نہیں کرواتاتَوہم اسے لفٹ کروائیں ،اسلام کی یہی تعلیم ہے
۔برائی کو بھلائی سے ہی تبدیل کیاجاسکتاہے ۔نجاست پانی سےہی پاک ہوتی ہے ۔ہم آج لفٹ کروائیں گے تو کل وہ بھی اچھا سلوک کرے گا۔
سوال:مہمان کے آنے پر کیا اندازہوناچاہئے،بعض اوقات
لوگ اس وقت موبائل میں لگے رہتے ہیں ؟
جواب:حدیث پاک میں ہے: جواللہ پاک اور قِیامت
کے دن پر ایمان رکھتا ہے تو اسے چاہیئے کہ مہمان کا اِکرام کرے ۔(بخاری، 4/105،حدیث:6019)دِین اسلام میں اس
کی بہت اہمیت ہے ،مہمان آتاہےتو اپنارزق لے کرآتاہے اورجب جاتاہے تو میزبان کے
گناہ بخشے جانے کا سبب بنتاہے ۔ہمیں چاہیئے کہ مہمان کی خاطرداری(آؤ بھگت) خودکریں کہ یہ حضرت ابراہیم
خلیل اللہ علیہ السلام کی سنت ہے ۔ہم
قدرکرنے والے بنیں تو مہمان حقیقت میں
اللہ پاک کی رحمت ہے ۔ میزبان کو چاہیئے کہ مہمان کا خوش دلی کے ساتھ استقبال کیا
جائے ،آؤ بھگت کرے ۔کچھ کھلاپلانہیں سکتاتو دومیٹھے بول ہی بول دے ۔ اس میں کوئی رقم نہیں لگتی
،خرچ نہیں ہوتا،اگرآپ کسی سے مسکراکرپرتپاک طریقے سے ملیں گے، حال احوال معلوم
کریں گے تو اس کادل خوش ہوجائے گا ۔میزبان کو چاہیئے کہ ایسااندازاختیارکرے
کہ مہمان کا دل خوش ہو۔اس کادل بجھ نہ جائےاور واپسی پر اس کے قدم بھاری نہ ہوں ۔
سوال : بات کرتے ہوئے اگر اس طرف توجہ جائے کہ یہ
بات تو فضول ہے،ایسی صورت میں کیا کرناچاہیئے ؟
جواب : فوراًدُرُودشریف
پڑھ لیں،ایک بارپڑھاہوا دُرودشریف ہمیں جنت میں پہنچاسکتاہے ۔ہرنیکی جنت میں لے
جانے والی ہے ۔ہرگناہ جہنم میں لے جانے والاہے۔نیکی اگرچہ کتنی ہی چھوٹی ہو،اسے
چھوٹاسمجھ کر چھوڑنا نہیں چاہیئے اورگناہ کتناہی چھوٹاہومعمولی سمجھ کر کرنا نہیں
چاہیئے بلکہ معمولی سمجھے ہی کیوں، گناہ کومعمولی سمجھنا بھی گناہ ہے ۔ہرنیکی بندے
کی عزت کوبڑھاتی ہے ،رزق میں برکت کا باعث ہوتی ہے ،ہر برائی بندے کے لئے نحوست،بے برکتی اوردنیاآخرت میں ذِلّت کے اسباب مہیاکرتی ہے ۔
سوال: ذِکرُاللہ اوردُرودشریف پڑھنے میں کامیابی پانے کے لئےکیاکرنا چاہیئے ؟
جواب: ڈیجیٹل(Digital) تسبیح لے لیں، اسے
ہاتھ میں رکھیں، جب جب وقت ملے، ریاکاری سےبچ کر اللہ پاک کا ذکر
اوردُرودشریف پڑھتے رہیں،یہ آپ کو فضولیات
سے بچائے گا اور نیکیوں میں لگائے گا ،جب درودشریف وغیرہ کی تعداددیکھیں گےتو قلبی
طورپر خوشی ہوگی ۔
سوال: پہنے ہوئے کپڑوں سے ہاتھ
منہ صاف کرنا کیسا؟
جواب: اسلاف یعنی
بزرگانِ دین بیان کرتے ہیں کہ پہنے ہوئے کپڑوں سے
ہاتھ منہ صاف کرنے سےحافظہ کمزورہوتاہے ۔
سوال:کیا دانتوں سے ناخن کترنا بے برکتی لاتاہے ؟
جواب:اس سے برص ہونے کا اندیشہ ہے اوربے برکتی بھی
آتی ہے ۔بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے ،اگرایساہوتو اس عادت کونکالنا ہوگا۔سنجیدہ ہوں
گے تو یہ عادت نکل جائے گی ۔
سوال : برکت کاکیامعنیٰ ہے ؟
جواب : برکت کا معنیٰ ہے: جم جانایاکثرت ہونا،زیادتی خیریعنی
بھلائی کا بڑھنا اوراس کا ہمیشہ رہنا برکت کہلاتا ہے، یعنی بھلائی بڑھے اس میں اضافہ ہویا بھلائی
باقی رہے ۔برکت کی ایک صورت ہے کہ چیزخود ختم نہ ہو اور نہ ہی اس کا فائدہ ،کثرت توکفارکوبھی مل جاتی ہےلیکن برکت کسی کسی کو نصیب ہوتی ہے
۔بے نمازی کے پاس دولت کا زیادہ ہونا برکت نہیں بلکہ کثرت ہے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ
” نیک بندوں کی شان “ پڑھنے یاسُننے والوں کوامیرِ اہلِ سنت مولانا محمد الیاس عطارقادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے پچھلے سال کی طرح
اس سال بھی سرکاری اسکیم کے تحت حج پر
جانے والے حاجیوں کی تربیت کے لئے دعوتِ اسلامی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اسی سلسلے میں شعبہ حج و عمرہ دعوتِ اسلامی کے
تحت 3 مئی 2023ء بروز بدھ سے کراچی کے
علاقے پرانی سبزی منڈی میں واقع عسکری بینکویٹ میں اس تربیتی سیشن کا انعقاد کیا
جا چکا ہے جس کا اختتام 6 مئی 2023ء بروز ہفتہ کو ہوگا۔
معلومات کے مطابق اس تربیتی سیشن میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے
رکن مفتی علی اصغر عطاری وہاں موجود کثیر عاشقانِ رسول کو مناسکِ حج، فلسفۂ حج
اور انتظامی امور کے حوالے سے تربیت کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں مبلغینِ دعوتِ اسلامی حج کے اراکین
سمیت دیگر اہم امور پر اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس تربیتی سیشن کی ٹائمنگ صبح 9 بجے سے دوپہر 1
بجے تک ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
آج رات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری بیان
فرمائیں گے
لوگوں کے دلوں میں علمِ دین کی شمع جلانے اور
انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات مختلف مقامات
پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں کثیر عاشقانِ رسول
علمِ دین سے فیضیاب ہوتے ہیں نیز ان اجتماعات میں انہیں اپنی قبر و آخرت کی تیاری
کرنے کا ذہن بھی دیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان اجتماعات کا آغاز تلاوتِ
قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کرنے کے بعد اراکینِ شوریٰ سمیت مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے
بیانات کرتے ہیں اور اشراق و چاشت پر ان اجتماعات کا اختتام ہوتا ہے جبکہ ان اجتماعات میں ذکر و اذکار اور
رقت انگیز دعاؤں کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔
علمِ دین کی شمع کو برقرار رکھتے ہوئے عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آج 4 مئی 2023ء بروز جمعرات بعد نمازِ
عشاء تقریباً 9:15 پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا جائے گاجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے اور بعدِ اجتماع عاشقانِ رسول سے عام
ملاقات کریں گے۔
اسی طرح کورنگی نمبر 4 کراچی کی جامع مسجد رضا
میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری، پنجابی کلب کھارادر کراچی کی جامع مسجد مدینہ
میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، سخی حسن چورنگی نارتھ ناظم آباد کی جامع
مسجد بہزاد لکھنوی میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین قافلہ عطاری، العطار ٹاؤن میرپور
خاص کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مین قائد
آباد مرغی خانہ اسٹاپ کراچی میں
رکنِ شوریٰ ابوماجد مولانا حاجی محمد شاہد عطاری مدنی اور کٹھیالہ شیخاں روڈ
پھالیہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤ الدین کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں رکنِ شوریٰ مولانا
محمد اسد عطاری مدنی سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ رسول ہر جمعرات کو اپنے اپنے شہروں
میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرکے علمِ دین کا خزانہ حاصل
کریں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ہول سیل مارکیٹ لاہور کے تاجر کی والدہ مرحومہ
کے لئے محفلِ نعت کا انعقاد
شعبہ رابطہ برائے تاجران دعوتِ اسلامی کے تحت
ہول سیل مارکیٹ لاہور کے تاجر کی والدہ مرحومہ کے لئے محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا
جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
محفل کا آغاز تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کیا
گیا جبکہ نگرانِ شالیمار ٹاؤن حاجی شہزاد عطاری نے بیان کرتے ہوئےوہاں موجود
اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں
دعا کا بھی سلسلہ ہوااور نگرانِ شالیمار ٹاؤن نے تاجران سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)