جانشینِ عطار حاجی عبید رضا عطاری دینی کاموں کے
سلسلے میں 30 اپریل کو بنگلہ دیش کے دورے
پر روانہ ہونگے
مجلس انٹرنیشنل افیئرز دعوتِ اسلامی کی جانب سے
ملنے والی اطلاعات کے مطابق شیخِ طریقت
امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے
بڑے بیٹے اور خلیفہ و جانشین حضرتِ مولانا حاجی عبید رضا عطاری
مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی 30 اپریل 2025ء کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ ہورہے ہیں۔
خلیفۂ امیر اہل سنت بنگلہ دیش میں ہونے والے
دعوتِ اسلامی کے تین روزہ اجتماع میں بھی خصوصی شرکت و بیان
فرمائیں گے جبکہ ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورے، شخصیات سے ملاقاتیں اور دیگر
تنظیمی ایکٹیوٹیز آپ کے شیڈول کا حصہ رہیں گی۔
بنگلہ دیش کے تمام عاشقان رسول سے گزارش کی جاتی
ہے کہ شکلباہا، کرنافولی ، چٹاگانگ میں 30
اپریل سے شروع ہوکر 02 مئی 2025ء کو اختتام پذیر ہونے والے اس اجتماعِ پاک میں خود بھی شرکت کریں اور دوسروں کو بھی اس میں
شرکت کی دعوت دیں۔