گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ملیر01 میں
شعبہ عطیات بکس کے تحت ذمہ داران کامدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران سید سرفراز
عطاری اور کراچی سٹی عطیات بکس ذمہ دار کاشف عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی اور
علاقوں میں ڈونیشن بکس کو بڑھانے کے لئے ذہن سازی کی اور آئندہ کے اہداف دیئے۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
تحصیل بفہ پکھل ضلع
مانسہرہ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد، گورنمنٹ ٹیچرز کی شرکت
شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام یکم نومبر 2022ء بروز منگل صوبۂ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی
تحصیل بفہ پکھل میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنمنٹ ٹیچرز اور ڈی
ای او بفہ پکھل نے شرکت کی۔
شعبہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ذمہ
دار یاسر عادل عطاری نے”بچوں کی تربیت کیسے کی جائے؟“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے ٹیچرز کو اپنے کردار سے بچوں کی تربیت کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ذمہ
دار نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:غلام محمد عطاری شعبہ تعلیم
ہزارہ ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں نگران ڈسٹرکٹ الحاج سید فضیل شاہ نے
ملیر ڈسٹرک2 کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ کیا ، نگران
ڈسٹرکٹ نے سابقہ دینی کاموں کا جائزہ لیا ، اچھی کارکردگی ہونے پر حوصلہ افزائی کی
اور ٹیلی تھون کے اہداف دیتے ہوئے اس حوالے سے مدنی پھول بھی دئیے۔
اس موقع پر کراچی سٹی ذمہ دار ڈونیشن بکس کے
ذمہ دار کاشف بھائی نے بھی ذمہ داران کی تربیت کی ۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت سٹی
کورٹ ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی میں میلاد اجتماع ہوا جس میں ڈسٹرکٹ سیشن کے جج اور وکلاء و
کورٹ کے اسٹاف نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ، حاضرین کی اصلاح کی اور بعد اجتماع رکن شوری سے جج
اور شرکاء نے ملاقاتیں کیں اور دعائیں بھی کروائیں ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
بزرگانِ دین کے سالانہ
عرس کے موقع پر مزار شریف میں قراٰن خوانی کا
اہتمام
گزشتہ روز پاکستان کے شہر
نارووال میں خورشیدالحسن خورشید گیلانی نوشاہی قادری اور حضرت پیر سیّد مظہرالحسن
گیلانی نوشاہی قادری المعروف چن پیر رحمۃاللہ علیہما کے سالانہ عرس کا انعقاد
کیا گیا۔
اس موقع پر شعبہ مزاراتِ
اولیاء دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران اور مدرسۃالمدینہ بوائز کے بچوں نے مزار
شریف میں قراٰن خوانی کا اہتمام کیا نیز شعبے کے ڈویژن و ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے بچوں
کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی ۔بعدازاں مزار شریف میں دعا و فاتحہ خوانی کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
29 اکتوبر2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت نگران
ڈسٹرکٹ ملیرسید سرفراز عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ یو ۔ سی ۔ کاٹھورمیں
شیڈول ہوا جس میں ذمہ داران کیساتھ مدنی
مشورہ ہوا ۔اس مدنی مشورےمیں دینی کاموں کا جائزہ ، مزید تربیت کے مدنی پھول ،یو۔
سی کاٹھور میں 7دن رہائشی فیضان نماز کورس کے لئے اسلامی بھائی تیار کرنے اور ٹیلی
تھون کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی گئی۔
نیز ذمہ داران نے وڈیرہ جوکھیو گوٹھ عبدالحمید
سے ملاقات کی اور ان کی عیادت کرتے ہوئے ٹیلی تھون یونٹس کے حوالے سے انہیں ذہن سازی کی جس پر وڈیرے نے ڈونیشن دینے کی نیت پیش کیں۔
اس کے علاوہ لکی سیمنٹ ٹیکسٹائل ملز میں نگران
ڈسٹرکٹ نے ورکروں کے درمیان مدنی حلقہ لگایا جس میں زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کرنے
کا ذہن دیا جبکہ کورسز ذمہ دار نے ورکروں کو طہارت کورس بھی کروایا اور ڈیپارٹ کے
منیجر نذیر احمد سے ملاقات کی ۔
اسکے علاوہ رائس ولی داد جوکھیو گوٹھ میں نگران ڈسٹرکٹ نے مقامی اسلامی بھائیوں اور ذمہ
داران سے ملاقاتیں کیں نیز
نگران ڈسٹرکٹ نے ان کا مدنی مشورہ کیا جس
میں نگران ڈسٹرکٹ نے ہفتہ وار اجتماع ، مدنی مذاکرہ ، مدنی قافلہ، 7دن رہائشی
فیضان نماز کورس کے لئے اسلامی بھائی تیار کرنے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو
کی اور آئندہ کے اہداف پیش کئے جبکہ مقامی اسلامی بھائیوں میں تنظیمی ذمہ داریاں
بھی تقسیم کی گئیں ۔(کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )
پچھلے دنوں ننکانہ ڈسٹرکٹ کے اسپائر کالج موڑکھنڈا
میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس
سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تلاوتِ کلامِ پاک اور
نعتِ رسول ﷺ سے اس اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ربیع الاول
کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران نے پرنسپل سے میٹنگ کی جس
میں انہوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا نیز پرنسپل نے بہت جلد اپنے اسٹاف کے
ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی نیت
کی۔(رپورٹ: سید محمد عاصم عطاری ریجن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں سپیریئر کالج
ننکانہ میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور
اسٹوڈنٹس سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں تلاوتِ
کلامِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے میلاد شریف کی مناسبت سے
سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود
عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران نے پرنسپل سے اُن کے آفس میں
میٹنگ کی جس میں انہوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا نیز پرنسپل نے بہت جلد
اپنے اسٹاف کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا
وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں پنجاب کالج ننکانہ میں اجتماعِ
میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے پرنسپل، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے میلاد شریف کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقانِ رسول کی
دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی
کے ذمہ داران نے پرنسپل سے اُن کے آفس میں
میٹنگ کی جس میں انہوں نے مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا نیز پرنسپل نے بہت جلد
اپنے اسٹاف کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا
وزٹ کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:سید محمد عاصم عطاری ریجن
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں نگرانِ فیضان
اسلامک اسکول سسٹم مولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے بلوچستان کے شہرحب کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے
ڈسٹرکٹ نگران، مدرسۃ المدینہ وجامعۃالمدینہ بوائز اور دیگر تنظیمی ذمہ داران سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات مولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے
ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو فیضان اسلامک
اسکول سسٹم کی خصوصیات سے آگاہ کیا جبکہ ذمہ داران سے مدنی مشوروں کا سلسلہ بھی
رہا جس میں انہیں فیضان اسلامک اسکول
سسٹم کے داخلوں کی ترغیب دلائی گئی۔
اس موقع پرمولانا محمد زبیر عطاری مدنی نے حب بلوچستان میں واقع فیضان
اسلامک اسکول سسٹم کے کیمپس کا دورہ کیا اوراسٹاف سے مشاورت کرنے کے بعد
آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:غلام محی الدین ترک، اردو
کانٹینٹ رائٹر سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ فیضان اسلامک اسکول سسٹم ، ہیڈ آفس کراچی، ویب
ڈیسک رائٹر:غیاث الدین عطاری)
شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد سٹی کے ناظمین و قاری صاحبان کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوریٰ و و
نگرانِ انٹیرئیر سندھ حاجی قاری محمد ایاز
عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
ابتداءً نگرانِ انٹیرئیر
سندھ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دینی طلبہ کی خیر خواہی کے فضائل پر بزرگانِ
دین کے واقعات بیان کرتے ہوئے ناظمین و قاری صاحبان کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کی اب تک کی کارکردگی کا
جائزہ لیا اور مزید کوششیں بڑھانے نیز اپنے اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
کراچی سٹی میں بڑی عمر کے
اسلامی بھائیوں کو پڑھانے والے معلمین کے لئے نشست کا انعقاد
31 اکتوبر
2022ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغان کے تحت کراچی سٹی میں بڑی عمر کے
اسلامی بھائیوں کو پڑھانے والے معلمین کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس نشست میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے
زیادہ کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں نشست میں شریک
اسلامی بھائیوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)