30اکتوبر 2022ء کو خانقاہ شریف بہاولپور میں حضرت محکم الدین سیرانی رحمۃُ اللہِ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیائے کرام کی سیرت سے سبق حاصل کرنے اور اس کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


29 اور 30 اکتوبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام دو دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، فارما انڈسٹری اور میڈیکل کالجز سے وابستہ عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری اور حاجی فضیل عطاری نے وقتاً فوقتاً مختلف موضوعات پر سنتوں بھرے بیانات کئے۔

شرکائے اجتماع نے 29 اکتوبر 2022ء کی شب ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں بھی شرکت کی اور شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے مدنی پھول سماعت کئے۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قمبر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق نگرانِ شعبہ رابطہ برائے وکلا عبد الواحد عطاری نے تلاوتِ قراٰنِ پاک کے بعد سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود وکلا کو میلاد شریف کی مناسبت سے مختلف واقعات بیان کئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقانِ رسول کو دینِ اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور خاص سندھ میں محفلِ میلاد منعقد کی گئی۔

محفل کاآغاز تلاوتِ قراٰنِ مجید اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود وکلا کو میلادِ مصطفیٰ ﷺ کے واقعات بیان کئے۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وکلا کو دین کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے وکلاء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن گوجرانوالہ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت وزیر آباد بار ایسوسی ایشن میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے وکلا کے درمیان دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تقسیم کئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے وکلاء دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ سندھ میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ بار کے پریزیڈنٹ صفدر علی غوری، جنرل سیکرٹری اماناللہ لھور، سینئر ایڈوکیٹ رفیق احمد ابرو، سینئر ایڈوکیٹ محمد اسماعیل ابرو اور سینئر ایڈوکیٹ غوث بخش لاشاری سمیت کم و بیش 400 وکلا نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ عبد الواحد عطاری نے میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں سرکار ﷺ کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔بعدازاں وکلا کے درمیان دعوتِ اسلامی کے کُتُب و رسائل تقسیم کئے گئے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے وکلاء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


01 نومبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک میں  شیڈول رہا، جہاں ایڈمن آفیسر رضوان سے ذمہ داران نے ملاقات کی اور کورنگی کراسنگ پر گیارہویں شریف کے اجتماع کے حوالے سے پرمیشن و انتظامات کروانے کے حوالے سے میٹنگ کی نیز کراسنگ کے وارڈ کونسلر عدنان صاحب کے ساتھ گراؤنڈ کا وزٹ نیز ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کورنگی جاوید کلہوڑ اور میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی وسیم مصطفے سومرو کے ساتھ میٹنگ کی اور اجتماع میلاد کے حوالے سے گفتگو کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں لودہراں میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ دار فدا علی عطاری کی ذمہ داران کےہمراہ معروف ماہر تعلیم  MD PINSراناکاشف لطیف سےملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے رانا کاشف کو عمرہ کی ادائیگی پر انہیں مبارک باد پیش کیا اور معروف سماجی شخصیت ،صحافی و ممبر قرآن بورڈ رانا ظہور سے بھی انکے گھر پر ملاقات کی اور انکی والدہ کےانتقال پر تعزیت وفاتحہ خوانی کی۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات ، ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


31 اکتوبر 2022ء بروز پیر تعلیمی اداروں میں اجتماعِ میلاد منعقد کرنے کے حوالے سے شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی ہزارہ ڈویژن کے ذمہ دار غلام محمد عطاری نے شاہین کالج شنکیاری مانسہرہ میں پرائیویٹ ایسوسی ایشن KPK کے سیکرٹری سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار نے سیکرٹری کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کا تعارف و دیگر ایکٹیوٹیز بیان کرتے ہوئے انہیں کڈز مدنی چینل سمیت مختلف ایپلیکیشنز کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار نے تعلیمی اداروں میں ٹیچرز کے درمیان اجتماعِ میلاد منعقد کرنے پر سیکرٹری سے مشاورت کی جس پر انہوں نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


31اکتوبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد E11 میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی سیکریٹری حسن شفقت ، ڈپٹی سیکریٹری رانا وقاص ، ایس۔ایس ۔پی آپریشن ملک جمیل ، ایس۔ایس۔پی۔ ٹریفک ڈاکٹر سید مصطفی ، ADCG اسلام آباد شہریار خان اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا سے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے تعارف پر بریفنگ دی ، اس موقع پر حمزہ شفقات صوبائی سیکریٹری بلوچستان کوئٹہ کے والد چوہدری شفقات احمد سابقہ ڈی آئی جی کے ایصالِ ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی ۔

اجتماع کے اختتام پر مبلغ دعوت اسلامی سے شخصیات نے ملاقات کی اور انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔ (رپورٹ: محمد عامر عطاری ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلام آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


27 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت نگران ڈسٹرکٹ ملیر سید سرفراز عطاری نے بحریہ ٹاؤن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیاجس میں نگران ڈسٹرکٹ نے دعوت اسلامی کے بارہ دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی ، انکی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے فالو اپ لیا ، ذمہ داران کی اچھی  کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور مزید ترقی کے لئے آئندہ کے اہداف دیتے ہوئے مدنی پھول دیئے ۔

اسکے علاوہ 13 نومبر 2022ء کو ہونیوالے ٹیلی تھون میں اچھی کارکردگی پیش کرنے کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )