دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 6نومبر 2022ء بروز اتوار بعد نمازِ عشاء سانگھڑ ڈسٹرکٹ کی تحصیل سانگھڑ میں بڑی گیارہویں شریف کا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے ’’حدیثِ قدسی اور شانِ غوث ِپاک‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کو سیرتِ غوثِ پاک پر عمل کرتے ہوئے علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی نیز 13 نومبر2022ء کو جو ٹیلی تھون ہونے جارہا ہے اس میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر سانگھڑ کے تحصیل نگران احمدرضا عطاری سمیت دیگرذمہ داران نے بھی شرکت کی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)