30 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
گزشتہ
روز دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
لاڑکانہ، سندھ میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول میہڑ کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات
پرنسپل اور ٹیچرز سے ہوئی۔
اس
دوران ڈیپارٹمنٹ کے لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار نے اسپیشل بچوں کو اشاروں کی زبان میں
اپنے والدین و اساتذہ کا ادب و احترام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں پانی پینے کی
سنتیں و آداب سکھائے۔
اس
موقع پر پاکستان سطح کے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار احمد
اویس عطاری بھی موجود تھے جنہوں نے ٹیچرز کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے خود بھی اور اسپیشل بچوں کو بھی منسلک
ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
مولانا محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami