عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے وقتاً
فوقتاً مدنی مشوروں کا انعقاد کیا جاتا جس میں ذمہ داران سے دینی کاموں میں ترقی
کے لئے تبادلۂ خیال کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں 7 نومبر
2022ء بروز پیر ماڈل ٹاؤن ملیر یوسی 1 کراچی کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ
ہوا جس میں یوسی نگران، وارڈ نگران اور یوسی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ابتداءً مدنی مشورے میں
نگرانِ یوسی قاسم عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ یوسی
نے دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق عاشقانِ
رسول سے ملاقات کرنے اور انہیں مدنی قافلوں میں سفر کروانے پر کلام کیا۔(رپورٹ:رضوان
شاہ عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)