1 نومبر 2022ء  کو فیصل آباد فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرک ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ڈسٹرک چنیوٹ کے یوسی نگران ، تحصیل ذمہ داران و دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے ساتھ ذمہ داران نے اجتماعی طور پر مدنی مذاکرہ دیکھا۔ نگرانِ پاکستان مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے تر بیت فرماتے ہوئے مدنی پھو ل ارشاد فرمائے جس پر ذمہ داران نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے نگرانِ پاکستان مشاورت کو رقم پیش کی۔ اس پر نگران ِ پاکستان مشاورت نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی اور بذریعہ قرعہ اندازی ذمہ دران میں تحائف بھی تقسیم فرمائے۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  رکنِ شوری و صوبائی نگران انٹیرئیر سندھ حاجی قاری ایاز رضا عطاری نے شعبہ مدرسۃ ُالمدینہ بالغان حیدرآباد سٹی کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ فرمایا۔ رکنِ شوریٰ نے اس موقع پر بُزرگانِ دین کے دینی طلبہ کی خیر خواہی کے واقعات اور اللہ پاک کی راہ میں خرچ کرنے کے فضائل بیان فرمائےاور دعوتِ اسلامی کے لئے ٹیلی تھون کی اب تک کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید یونٹس بڑھانےاوردئیے گئے اہداف مکمل کرنے کےحوالے سے تربیت فرمائی۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2022ء کو چٹاگانگ اور کومیلا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغین دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور علم دین سیکھنے کے لئے مدنی قافلے سفر کرنے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


1 نومبر  2022ء کو دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا ،رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اس مشورے میں کراچی سٹی شعبہ مدرسۃُ المدینہ بوائز، عطیات بکس، ڈونیشن سیل کے سٹی و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا ٹیلی تھون کے سلسلے میں مدنی مشورہ فرمایا۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کراچی سٹی شعبہ مدرسۃُ المدینہ بوائز، عطیات بکس اور شعبہ ڈونیشن سیل سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں کی ٹیلی تھون مہم کے سلسلے میں ذہن سازی کی اور عطیات بڑھانے کے حوالےسے تربیت فرمائی۔ آخر میں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے شخصیات سے کال پر بات کروائی جس پر شخصیات نے یونٹ دینے کے حوالے سےاپنی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2022ء کو ڈھاکہ ساؤتھ سٹی کار پوریشن، کھل گاؤں پولیس اسٹیشن میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 اکتوبر 2022ء کو ورجبرک2، ایمسٹر ڈیم  (Vrijburg 2, Amsterdam)کی مسجد فرید الاسلام میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے سفر کرنے اور 12 دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوت اسلامی اور اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں حسب معمول گیارہویں شریف کے سلسلے ہونے والا مدنی مذاکرہ ہی جاری رہے گا جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ مدنی مذاکرے میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عاشقان غوث پاک رضی اللہُ عنہ کو مدنی پھولوں سے نوازیں گے۔

اس کے علاوہ کمپنی باغ فاطمہ جناح روڈسول لائنز، شیخوپورہ میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ، مدینہ ٹاؤن نزد تحصیل آفس کامونکی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، مدنی مرکز فیضان مدینہ، محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، فیضان عطار مسجد مراد میمن گوٹھ ملیر کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ، G-11اسلام آباد میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، نورانی مسجد نشتر اسکوائر میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی، حنفیہ مسجد ، قائد آباد مرغی خانہ اسٹاپ میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری اور جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن سیکٹر15 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام رِفاہ انٹرنیشنل کالج حافظ آباد پنجاب میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، کالج کے پرنسپل، لیکچراراور پروفیسرز نے شرکت کی۔

نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ”والدین کا ادب و احترام“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکاکو اپنے والدین کا ادب کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام روٹر ڈیم ایسٹ (Rotterdam-East) کے ایک ہاؤس میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈچ (Dutch)اور اردو کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ”آخری نبی ﷺ کی سیرت طیبہ“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنت نبوی ﷺ کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کا ذہن دیا۔


28 اکتوبر 2022ء کو نگران دعوت اسلامی ہالینڈ حاجی سرفراز عطاری کی انفرادی کوشش سے ایک نوجوان نے 19 سال کی عمر اسلام قبول کرلیا۔ نو مسلم کو حاجی سرفراز عطاری نے کلمہ طیبہ پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔

نگران ہالینڈ دعوت اسلامی نے نیو مسلم کو وضو، غسل اور نماز کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے اسلامی عقائد کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور انہیں ہر دم دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 31 اکتوبر 2022ء کو بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں بحریہ ٹاؤن کی مختلف شخصیات و عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”آقا کریم ﷺ کے جسم مبارک کے معجزات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا ۔


دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے 31 اکتوبر 2022ء بروز پیر ایک اسلامی بھائی کا نکاح پڑھایا۔

اس تقریب میں دولہے کےخاندان کے افراداور دیگر عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔جانشین امیر اہلسنت نے ان کی زندگی میں خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔