9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ
تعلیم کے تحت 8 نومبر 2022ء بروز منگل بہاولپور سٹی کے گورنمنٹ ہائی اسکول کینٹ میں اجتماعِ میلاد
کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد
شیراز عطاری مدنی نے ”اخلاقِ مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ و سلم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا اور وہاں موجود اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے شرکائے اجتماع کو اسکول میں ہر منگل ہونے والے فیضانِ فرض علوم کورس میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عباد
الرحمٰن عطاری یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)