دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے 10 اکتوبر 2025ء کو ذمہ داران کی میٹنگ ہوئی جس میں کینٹربری (Canterbury) کاؤنسل کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت۔

میٹنگ کے دوران ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃالمدینہ گرلز و بوائز کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2025ء کی کارکردگی اور اس کے اہداف پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ کاؤنسل میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں اور سنتوں بھرے اجتماعات کو بڑھانے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔