02نومبر 2022ء کو سندھ سیکریٹریٹ میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا دورہ ہوا جہاں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقتیں کیں ان میں :

مسرور نواز خشک، ڈائریکٹر-1، لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ۔

سید جواد شاہ، ڈائریکٹر-II، لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ۔

ماجد رضا غوری، ڈائریکٹر-III، لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ۔

عبدالرشید بروہی ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ۔

مقصود حسین گھمرو، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈیپارٹمنٹ۔

الطاف مگسی، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے لوکل گورنمنٹ بورڈ کے افسران کو رسائل تحفے میں پیش کئے اور محفلِ میلاد اجتماع کی دعوت دی نیز فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں FGRF کے کام کا فالواپ کیا۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ براے شخصیات کراچی ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


2 نومبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لاہورکے ذمہ داران نے ایم ۔پی ۔اے ۔خواجہ سلمان رفیق سے ملاقات کی ، ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن وزٹ کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ ُالمدینہ کے رسائل اور عطر  تحفے میں پیش کئے ۔

اسکے علاوہ دعوت اسلامی کے تحت سنتوں بھرے شخصیات اجتماع میں چیئرمین ملک شوکت نے شرکت کی اور رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔

جبکہ لاہور ڈسٹرکٹ مشاورت کا مشورہ ہوا جس میں پیشگی جدول اور کارکردگی جدول کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔(رپورٹ : کارکردگی آفس شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


02نومبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایس۔ایس۔پی۔آفس حیدرآباد میں ایس ۔ایس ۔پی ۔امجد احمد شیخ ،  سپرنٹنڈنٹ پولیس ایاز محمود،پولیس اسٹیٹ آفیسر صلاح الدین ایوبی اور ڈی ۔آئی ۔بی ۔انچارج اکبر لُنْڈ سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے افسران سے سیکیورٹی ایشوز اور دیگر اہم معاملات پر تفصیلی بات چیت کی ، نیز مدنی مرکز فیضان مدینہ دورہ کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدرآباد ڈسٹرکٹ ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


30 اکتوبر2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ  لاہور میں مدنی مشورہ ہوا ، یہ مدنی مشورہ عبد الرحمٰن عطاری (شعبہ رابطہ برائے شخصیات عزیز بھٹی ٹاؤن نگران) اور ان کی مشاورت کے اسلامی بھائیوں کے درمیان منعقد ہوئی ، جس میں عزیز بھٹی ٹاؤن کے نگران ندیم عطاری اور محمد دانش عطاری نے بھی شرکت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے لئے مشورہ بھی دیا ۔

جبکہ 31 اکتوبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ڈسٹرکٹ لاہور کے ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے گلبرگ ٹاؤن کے نگران حافظ مبین عطاری کے ساتھ مشورہ کیا اور رابطہ برائے شخصیات کے حوالے سے بریفنگ دی اور تقرری کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر حافظ مبین عطاری نے تین اسلامی بھائیوں کے نام پیش کئے ۔ (رپورٹ : کارکردگی آفس - شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


سپیریئر کالج منگووال ڈسٹرکٹ گجرات میں جشنِ عیدِ میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی مولانا سیّد عبد اللہ عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسٹوڈنٹس کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج شکر گڑھ ضلع نارووال کے مین آڈیٹوریم میں میلاد اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرخاور اور لیکچرارز سمیت اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے نبی کریم ﷺنے کس طرح انسانیت کی خدمت کی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سرکار ﷺ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

واضح رہے یہ اجتماعِ پاک کالج انتظامیہ کے تعاون اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کی کوششوں سے منعقد کیا گیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے اسپائر کالج شکر گڑھ ضلع نارووال میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل، اسٹاف اور اسٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”کریکٹر بلڈنگ اور اجتماعی زندگی گزارنے“ کے حوالے سےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔

دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو دینی کاموں میں عملی شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


جشنِ عید میلاد النبی ﷺکے حوالے سے پچھلے دنوں ظفروال ڈسٹرکٹ نارووال میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز، پروفیسرز، پرنسپلز اور بزنس کمیونٹی نے شرکت کی جن میں گورنمنٹ ڈگری کالج ظفروال کے پرنسپل، اسٹاف ممبرز، پنجاب اور اسپائر کالجز کے لیکچرارز بھی شامل تھے۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک سے اجتماع کا آغاز کیا گیا جبکہ اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات ﷺ کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانۂ پیش کیا۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے جشنِ میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کو سیرتِ طیبہ کی مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے اجتماع کا دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ سندھ کے شہر ٹنڈوالہ یار میں  دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلس شوری کے رکن و صوبائی نگران انٹیرئیر سندھ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”غوثِ پاک کے ایمان افروز واقعات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کی سیرت کو اپنانے کا ذہن دیا۔

مزید رکنِ شوری نے دورانِ بیان حاضرین کو ٹیلی تھون کے یونٹس جمع کرنے کی ترغیب دلائی نیز اسلامی بھائیوں کو امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ میں شامل کیا۔بعدازاں اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ٹنڈوالہ یار میں ایک تاجر اسلامی بھائی محمد عدیل سےان کے گھر پر ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبے ایف جی آر ایف کی فلاحی خدمات نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے اور اپنے عزیز و اقاریب کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے شخصیت کے گھر کے بچوں کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا مرید بھی بنایا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 2 نومبر 2022ء بروز بدھ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی ہیون ولاز فیصل آباد میں برہان عطاری کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اللہ کی راہ میں دینے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں ڈونیشن دینے اور دیگر لوگوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے غوثِ پا ک رحمۃاللہ علیہ کا مرید کروایا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قراٰن و حدیث کی روشنی میں لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میلاد روڈ گلشن کالونی فیصل آبادمیں وسیم عطاری کے گھر پرسیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شخصیات، تاجران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے غوثِ پاک کی سیرت کے حوالے سے شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کروانے اور دیگر اسلامی بھائیوں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)