9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد ڈویژن جامشورو میں قائم لیاقت میڈیکل یونیورسٹی میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا جس میں راضی ہاسٹل میڈیکل جامشورو سے وابستہ کثیر
اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
اجتماعِ
میلاد کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوا۔بعدازاں رکنِ
شوریٰ حاجی اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے
ہوئے انہیں مقصد میلاد کو پیشِ نظر رکھتے
ہوئے سرکار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آنکھوں کی ٹھنڈک نماز کی پابندی کرنے کا ذہن
دیا اور دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم ذمہ دار جنید
عطاری بھی موجود تھے ۔( رپورٹ : محمد مہشید، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )