لوگوں کو فرض علوم سکھانے اور قراٰن و حدیث کی روشنی میں اُن کی تربیت کرنے والے شعبے فیضان آن لان اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 17 اکتوبر 2025ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ سے ساہیوال ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کا ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار مولانا محمد شفیق عطاری مدنی نے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اپنے شعبے کے کاموں کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ تعلیمی امور ذمہ دار نے ٹیلی تھون میں حصہ لینے اور نظامِ تفتیش کو مزید مضبوط کرنے کے اہداف دیئے نیز حفظ کے طلبہ کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسی دوران رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے شعبے میں کام کرنے کی صلاحیتیں کس طرح بڑھائی جائیں اور مدرسین اپنی حدر و ترتیل میں کیسے بہتری لاسکتے ہیں اس پرشرکا کی رہنمائی کی۔ (رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)