پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی شہرمیں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے شعبہ علاقائی دورہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ علاقائی دورہ کیپاکستان و صوبائی سطح کی اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ پاکستان نے غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کے شیڈول کا جائزہ لینے، بروقت ماہانہ مدنی مشورہ کرنے نیز تقرریاں مکمل کرنے اور مدنی پھولوں کے مطابق شعبہ علاقائی دورہ کے دینی کام کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان نے سالانہ اہداف کی تکمیل کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔


لوگوں کو بزرگانِ دین کی تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گیارہویں شریف کے حوالے سے مدنی مذاکروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ان مدنی مذاکروں میں وقتاً فوقتاً3 دن کے لئے عاشقانِ رسول پاکستان کے مختلف شہروں سے سفر کر کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی آرہے ہیں جہاں اُن کی تربیت کے لئے مبلغینِ دعوتِ اسلامی و اراکینِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے سنتوں بھرے بیانات بھی ہو رہے ہیں۔

معلومات کے مطابق 4 نومبر 2022ء بروز جمعہ 3 دن کے لئے کم و بیش 3 ہزار 400 عاشقانِ رسول مختلف شہروں سے سفر کرکے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی پہنچے جس میں نواب شاہ ڈویژن کے 2 ہزار 500، لاڑکانہ ڈویژن کے 600 اور سکھر ڈویژن کے 300 اسلامی بھائی شامل ہیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


3 نومبر 2022ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ڈاکٹر جون کونکوروہاڈیننگراٹ (قونصل جنرل انڈونیشیا)، Mr. Arie poluzzi (قونصل برائے اطلاعات و سماجی و ثقافتی امور انڈونیشیا) اور علی نور (سیکرٹری برائے قونصل جنرل انڈونیشیا) کی آمد ہوئی جہاں انڈونیشیا کے اسلامی بھائی اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

شخصیات نے عالمی مدنی مرکز میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری سے ملاقات کی۔

مہمانوں کو فیضان مدینہ میں قائم اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، سوشل میڈیا ، مدنی چینل، ٹرانسلیشن اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کروایا گیا وہاں ہونے والے ایکٹیویز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ انہیں بذریعہ ویڈیو دعوت اسلامی کی پریزنٹیشن دکھائی گئی اور دنیا بھر میں ہونے والی دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 18اکتوبر2022ءکو نگرانِ مجلس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کا استور کے ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی و ڈسٹرکٹ نگران اور شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ای ایس ایس کے حوالے سے تربیت کی گئی نیز اسلامی بھائیوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔( رپورٹ: نگرانِ مجلس ایچ آر ڈیپاڑٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


17اکتوبر2022ء کو نگرانِ مجلس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کا گلگت کے ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں اِی ایس ایس کے حوالے سے تربیت دی  گئی ۔ مزید اس موقع پر ٹیلی تھون کے سلسلے میں اسلامی بھائیوں کو اہم مدنی پھول پیش کئے گئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری مدنی(مجلس ایچ آر)، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے  شعبہ ایچ آر کے زیرِ اہتمام انٹیریئر ذمہ داران کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس ایچ آر اور صوبائی شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے شرکا کی تربیت کی اور انہیں ٹیلی تھون کے حوالے سے اہم مدنی پھول پیش کرتے ہوئے اہداف کو مکمل کرنےکا ذہن دیا۔( رپورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری مدنی(مجلس ایچ آر)، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے مانیٹرنگ ٹیم انچارج سی ٹی ڈی ندیم نذیر اور سیکیورٹی انچارج محمد گل زیب سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ڈی آئی سی میں پولیس افسران میں دینی کام کرنے اور اس محکمہ سے وابستہ افراد کے لئے تربیتی سیشن رکھنے پر گفتگو کی جس پر ندیم نذیر نے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے سیالکوٹ میں ڈی پی او فیصل کامران ،ڈی ایس پی لیگل رانا شہباز،ڈی ایس پی ٹریفک قیصر امین بٹ اور اکاؤنٹ آفیسر ڈسٹرکٹ نوید انجم سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے شخصیات کو ملک و بیرونِ ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی، سماجی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی نیز ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے جذبات کا ا ظہار کیا۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


3 نومبر2022 ءبروز جمعرات جشنِ ولادت کے سلسلے میں سندھ سیکریٹریٹ، لوکل گورنمنٹ بورڈ میں اجتماعِ میلاد منعقد کیا گیا جس میں ڈائریکٹر جواد شاہ، ڈائریکٹر ماجد رضا غوری اور دیگر افسران و اسٹاف نے شرکت کی۔

تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول سے اجتماع کی ابتداء ہوئی۔ بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو اپنی زندگی کے شب و روز اطاعتِ مصطفی میں گزارنے کا ذہن دیا ۔ آخر میں اِن کو فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔( رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات عطاری مجلس کراچی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


3 نومبر 2022ء کو  شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت گلشنِ اقبال ٹاؤن1 یوسی 5 میں قائم جامع مسجد فیضانِ حسین میں کفن دفن تربیتی سیشن ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن بلال عطاری، جامع مسجد فیضانِ حسین کے اسلامی بھائیوں اور یوسی اور وارڈ ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مجلس شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت دینے کی فضیلت اور نمازِ جنازہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئےغسلِ میت دینے کا طریقہ کار بیان کیا ۔( رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے زیرِ اہتمام 3 نومبر 2022ء کو گلشنِ اقبال ٹاؤن یوسی 4 میں قائم جائےنماز بنام فیضان ِبغداد میں کفن دفن تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ٹاؤن ذمہ دار شعبہ کفن دفن بلال عطاری، فیضان بغداد جائے نماز کے یوسی اور وارڈ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس سیشن میں رکنِ مجلس شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر عطاری نے ’’غسلِ میت کی فضیلت اور نمازِ جنازہ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور غسلِ میت دینے و نمازِ جنازہ کا طریقہ سکھایا نیز فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں کروائیں ۔( رپورٹ: عزیر عطاری رکنِ مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


02نومبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لاہور کے ذمہ دار محمد عمران عطاری کا DC آفس ، CCPO آفس اور DIG آفس کا دورہ کیا اور PSO ذولفقار علی شاہ سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے گیارہویں شریف اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی اور مکتبۃ ُالمدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ : کارکردگی آفس شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)