پچھلے دنوں بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر بیلجیئم (Belgium) کے شہر اینٹورپ (Antwerp) میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اجتماعِ غوثیہ کا انعقاد ہوا جس میں اینٹورپ، برسلز (Brussels)، گھینٹ (Ghent) اور ورویئرز (Verviersکے رہائشی اسلامی بھائیوں اور بچوں نے شرکت کی۔

اس اجتماع کا آغاز حافظ امیر سلیم عطاری نے تلاوتِ قراٰن پاک سے کیا اور نعت خواں نوید عطاری اور سلمان برکاتی نے نعت شریف اور منقبت کے نذرانے پیش کئے۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی علی قریشی عطاری نے ”حدیثِ قدسی اور شانِ غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو غوثِ پاک رحمۃاللہ علیہ کے مقام و مرتبے کے بارے میں بتایا نیز انہیں غوث پاک رحمۃاللہ علیہ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں حاجی علی قریشی نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا اور 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام پڑھا گیا جبکہ حاجی علی قریشی عطاری نے دعا کروائی۔(غیاث الدین عطاری)