29 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
دنیا
بھر کے مختلف اسٹیٹس میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے
دینی کاموں کے سلسلے میں 7 اکتوبر 2025ء کو ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اسٹیٹ
نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
اس
دوران مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے
سیکھنے سکھانے اور درس و بیان کے حلقوں پر کلام کیا نیز انگلش معلمات و مبلغات کی
ٹریننگ کے حوالے سے اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی رہنمائی کی۔
اس کے
علاوہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ڈیلی کلاسز کے ذریعے گھر درس بڑھانے کا ذہن بھی دیا
جس پر وہاں موجود تمام اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔