صفورہ
ٹاؤن کراچی میں ملیشین لرننگ حب پروفیشنل
انسٹیٹیوٹ میں ٹریننگ سیشن
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم
کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کراچی ڈسٹرکٹ ملیر صفورہ ٹاؤن میں قائم ملیشین لرننگ حب پروفیشنل انسٹیٹیوٹ میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں آئی ٹی اور دیگر کورسز سے وابستہ اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
کراچی سٹی شعبہ تعلیم ذمہ دار محمد مہشید عطاری
نے طلبہ میں ’’نماز کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نیکیوں میں استقامت پانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک ہونے کا ذہن دیا۔
اس کے بعد ادارے کے اونر کو دورانِ
ملاقات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے اور 13 نومبر 2022ء کو ہونے والی مدنی عطیات مہم میں حصہ ملانے کی
ترغیب دلائی جس پر ادارے کے چیئرمین زہیر احمد صاحب نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ : محمد مہشید، کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری )