گزشتہ روز شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت ڈسٹرکٹ گجرات کے شہر  کھاریاں موہری شریف میں واقع حضرت خواجہ صوفی نواب الدین نقشبندی اور حضرت خواجہ قیوم پنجم محمد معصوم نقشبندی رحمۃُ اللہِ علیہما کے مزار المعروف دربار ِعالیہ نقشبندیہ مجددیہ نوابیہ معصومیہ کے سالانہ عُرس کے موقع پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔

اس موقع پر گوجرانوالہ ڈویژن کے ڈویژن ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیا ثناءاللہ عطاری ، راولپنڈی ڈویژن آئی سی ٹی اسلام آباد اور صوبہ ٔ خیبر پختو نخواہ کے صوبائی ذمہ دار مولانا یاسر عرفات مدنی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جس میں فاتحہ خوانی ، درود و سلام اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ : دانیال عطاری ، آفس ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیاء؛ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ برائے بالغان کے زیر اہتمام 4 نومبر 2022ء بروز جمعہ بعد نماز عشاء صدر-3، آرام باغ کراچی کی جامع مسجد محمدی میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھانے والے قاری صاحبان اور پڑھنے والے اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن مولانا حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ”تعلیم قرآن“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرکے درست مخارج کے ساتھ قرآن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں رکن شوریٰ کے ہاتھوں مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اسناد بھی دی گئی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 نومبر 2022ء کو ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم (Rotterdam, Netherlands) کی غوثیہ مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی حمیر نسیم عطاری نے ڈچ زبان (Dutch language) میں سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


4 نومبر 2022ء پنجاب کے شہر اٹک کی مقامی مسجد میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان رسول کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


3 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نشتر میڈیکل کالج ملتان میں اجتماع میلاد منعقد ہوا جس میں ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو بڑھ چڑھ کر انسانیت کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔


2 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام N.F.C ملتان میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول، لیکچرارز، اسٹوڈنٹس اور شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے متعلق آگاہی فراہم کی۔


امیر اہل ِسنّت حضرت علامہ مولانامحمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی شخصیت محتاج ِ تعارف نہیں،اب آپ کی خدمات کااعتراف ملکی سطح پر ہی نہیں ہوتا بلکہ اخلاص پرمبنی دینی و فلاحی خدمات کی بازگشت بینَ الاقوامی سطح پر بھی سنائی دیتی ہے۔ The Royal Islamic Strategic Studies Centreکےتحت اس سال بھی

The Muslim 500: The World’s 500 Most Influential Muslims, 2023

نامی کتاب پبلش ہوئی  اس کتاب میں مسلم ممالک کی500   بااثر شخصیات کاذکرہے اور  امیر اہل سنّت کوTop50میں شامل  کرتے ہوئے آپ کی خدمات کا اظہارو اعتراف کیا گیا ہے۔ 

ملک و بیرونِ ملک میں  لوگوں کو دینِ اسلام کی باتیں سکھانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے مدنی قافلہ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں 2 دن(4 اور 5 نومبر 2022ء) پر مشتمل تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں 12 مدنی قافلے کے کم و بیش 300 عاشقانِ رسول سمیت دیگر اراکینِ شعبہ نے شرکت کی۔

اس تربیتی اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے نیکی کرنے کے حوالے سے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ شعبہ مولانا شاکر عطاری مدنی نے بھی شرکائے اجتماع سے مختلف امور پر گفتگو کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ انہیں آئندہ کے اہداف بھی دیئے گئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: علی حسن عطاری ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ خدام المساجد و المدارس دعوتِ اسلامی کے تحت 4 نومبر 2022ء بروز جمعہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  ڈسٹرکٹ ویسٹ کیماڑی کے ذمہ داران اور ٹاؤن ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی سیّد لقمان عطاری نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی پر کلام کرتے ہوئے شعبہ جات کے لئے ٹیلی تھون جمع کرنے کے اہداف دیئے۔

اس دوران سٹی ذمہ دار محمد یوسف رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار حاجی مدنی رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ خدام المساجد و المدارس، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز تحت 4 نومبر 2022ء بروز جمعہ یوسی 1 چنیسر ٹاؤن ڈسٹرکٹ ایسٹ کراچی میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹاؤن و یوسی سطح کے ذمہ داران، مسجد انتظامیہ اور اہلِ محلہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول کے بعد نگرانِ ٹاؤن حاجی ساجد عطاری نے ”مسلمانوں کے حقوق“ اور ” دعوت اسلامی کی دینی خدمات“ کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

دورانِ بیان نگرانِ ٹاؤن نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


4 نومبر 2022ء بروز جمعہ کشمیری بلڈنگ ایچ آر آفس میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام کراچی سٹی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ اورصوبائی ایچ آر ذمہ دار و معاونین شریک ہوئے۔

نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اخلاقی تربیت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور ایچ آر سافٹ ویئر کے متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جبکہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے اہم نکات بتائے گئےجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد رضوان شاہ عطاری مدنی ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے تحت  مانسہرہ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ نگران اور ڈسٹرکٹ شعبہ جات ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے ای ایس ایس کے حوالے سے گفتگو کی نیز ٹیلی تھون کےمتعلق اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان شاہ عطاری مدنی ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)