انسان کے اندر سب سے بڑی بیماری ”گناہ“ کی بیماری ہے۔گناہوں سے بچنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کیونکہ گناہ کا ارتکاب کرنے والا اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کرتا ہے جو رب تعالیٰ کو ناراض کرنے کا سبب بنتا ہے۔

عاشقان رسول کی دینی دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں بھی اسلامی بھائیوں کو گناہوں سے بچنے اور اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کو ہر دم راضی کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے ۔ اسی سلسلے میں شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 24 صفحات کا رسالہ ”گناہ کی پہچان“ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کاتین زبانوں(اردو ، بنگلہ، ہندی) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یا رب المصطفٰے! جو کوئی 24 صفحات کا رسالہ ”گناہ کی پہچان“ پڑھ یا سن لے، اُسے گناہوں کی پہچان، گناہوں سے نفرت اور گناہوں سے بچنے کی سعادت عطا فرماکر جہنم سے بچا کر جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book