خواجہ قیوم پنجم محمد معصوم نقشبندی کے
سالانہ عرس کے موقع پر اجتماعِ ذکر و نعت
ڈسٹرکٹ
گجرات،شہر کھاریاں،موہری شریف میں واقع
حضرت خواجہ صوفی نواب الدین نقشبندی اور حضرت خواجہ قیوم پنجم محمد معصوم
نقشبندی رحمۃاللہ علیھما کے مزار شریف ،المعروف دربارِ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ نوابیہ
معصومیہ کے سالانہ عرس کے موقع پرشعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت مزار شریف پر اجتماعِ
ذکر و نعت کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’شانِ
اولیاء‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرمایا اور شرکا کو اولیائے کرام کی تعلیمات
پر عمل کرتے ہوئے اللہ و رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرامین پر عمل کرنے کا ذہن دیا ۔ بعدازاں
رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران اور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد زبیر معصومی صاحب کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی۔ وہاں دعا اور فاتحہ خوانی کی۔ (کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
شعبہ
کفن دفن دعوتِ اسلامی کی جانب سے 7 نومبر 2022ء
کو چنیسر گوٹھ میں واقع رحمانیہ مسجد کے اسلامی بھائیوں کو غسلِ میت کا
عملی طریقہ سکھایا گیا جس میں عزیر عطاری رکن مجلس نے کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا۔
ساتھ
ساتھ شرکا کو غسلِ میت دینے کی فضیلت بتاتے ہوئے غسلِ میت دینے کی نیت
کرائی نیز نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو ہر ماہ تین دن مدنی قافلے
میں سفر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا ۔ (رپورٹ: عزیر
عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جامعۃالمدینہ بوائز امینیہ
رضویہ محلہ عید گاہ واربٹن میں محفلِ پاک کا انعقاد
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت منڈی واربٹن ضلع ننکانہ میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز امینیہ رضویہ محلہ عید
گاہ میں شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃاللہ علیہ کی گیارہویں شریف کے سلسلے میں
محفلِ پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور دیگر عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی
نصر اقبال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کی دینی و اخلاقی اعتبار
سے تربیت کی نیز انہیں علم و عمل میں پختگی لانے اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
آخر میں امیر سنی علماء
کونسل مولانا اشفاق احمد رضوی صاحب نے دعا
کروائی جبکہ شرکائے محفل کے لئے انتظامیہ کی جانب سے لنگرِ غوثیہ کا بھی اہتمام
کیا گیا۔(رپورٹ:محمد
رمضان عطاری مدنی، مدرس جامعۃ المدینہ بوائز امینیہ رضویہ و امام جامع مسجد فیضانِ
غوث اعظم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے تحت 7 نومبر
2022ء کو چنیسر گوٹھ میں قائم فیضانِ عطار
مسجد میں کفن دفن ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں فیضانِ
عطار مسجد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے ’’غسلِ میت کی فضیلت اور نمازِ جنازہ ‘‘
کی اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا نیز شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے قرآن و سنت کے سلسلے میں کی جانے والی دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے
ہوئے انہیں 13 نومبر 2022ء کو ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔ ( رپورٹ: عزیر عطاری، رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
3
اور 4 نومبر 2022ء بروز جمعرات اور جمعہ حیدرآباد
ڈویژن کے تنظیمی ذمہ داران کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگرانِ مجلس مولانا یاسر عطاری
مدنی نے دینی کاموں کی اہمیت کے
موضوع پر بیان کیا۔
خاص طور
پر مدرسۃُالمدینہ بالغان پڑھانے پر ذہن
سازی کی جس پر ذمہ داران نے مدرسۃُالمدینہ
بالغان پڑھانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔بعدازاں نگرانِ مجلس نے مدرسین پر انفرادی کوشش کرتے
ہوئے انہیں مدرسۃُالمدینہ بالغان پڑھانے
اور دینی کام وفرض علوم کورس کرنے کی ترغیب دلائی نیز ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کروانے کا ذہن بھی دیا۔اس موقع پر رکنِ مجلس کراچی و حیدرآباد
تبریز عطاری مدنی نے بھی دینی کاموں میں
مزید بہتری لانے کے متعلق مدنی پھول دیئے۔(کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)
ٹنڈو
محمد خان بشیر چوک ٹالپر کالونی میں بڑی رات گیارہویں شریف کا اجتماع
دعوتِ
اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ ٹنڈو محمد خان بشیر چوک ٹالپر کالونی میں
بڑی رات گیارہویں شریف کا اجتماع منعقد ہوا جس میں مبلغ ِ دعوتِ اسلامی نے ’’سیرتِ غوثِ پاک رحمۃ
اللہ علیہ ‘‘ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
تلاوتِ
قراٰنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے آغاز ہوا۔ بیان کے بعد شعبہ مدرسۃُالمدینہ بالغان کے تحت تکمیلِ قرآن و مدنی قاعدہ مکمل کرنے والےاسلامی بھائیوں میں ڈویژن
نگران ذوالقرنین عطاری اور ڈسٹرکٹ نگران
فضل احمد عطاری نے تحفے تقسیم کرتے ہوئے اسناد پیش کیں۔ (کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 6نومبر 2022ء بروز
اتوار بعد نمازِ عشاء سانگھڑ ڈسٹرکٹ کی
تحصیل سانگھڑ میں بڑی گیارہویں شریف کا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
رکنِ
شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری نے ’’حدیثِ قدسی اور شانِ غوث ِپاک‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر بیان فرمایا اور شرکائے اجتماع کو سیرتِ غوثِ پاک پر عمل کرتے ہوئے علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے
ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی نیز 13 نومبر2022ء کو جو ٹیلی تھون ہونے جارہا ہے اس میں
تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ اس موقع پر سانگھڑ کے تحصیل نگران احمدرضا عطاری سمیت دیگرذمہ داران نے بھی شرکت کی۔(کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے تحت جھنگ روڈ ریسکو دفتر فیصل آباد میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر
انچارج محمد عرفان سمیت ریسکیو عملے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
شعبہ کفن دفن کے سٹی
میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے شرکائے کورس کو کفن دفن کے چند
ضروری مسائل بتاتے ہوئے انہیں نمازِ جنازہ
کا عملی طریقہ سکھایا۔
دینی کاموں کے سلسلے میں رکنِ شوری قاری محمد ایاز عطاری کا شہداد پور سٹی کا
دورہ
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ نواب شاہ ڈویژن شیڈول کے
دوران شہداد پور سٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ قاری
محمد ایاز عطاری کی محمد راحیل اور محمد نعمان سے ملاقات ہوئی، رکنِ شوریٰ نے
گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے آگاہی دی جبکہ
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ قاری
محمد ایاز عطاری نے شخصیات کو امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی
اللہ علیہ و سلم“ تحفے
میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
نواب شاہ ڈویژن شیڈول کے
دوران شہداد پور سٹی میں شخصیت
محمد کامران عطاری سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز کے حوالے
سے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ
نواب شاہ ڈویژن شیڈول کے دوران شہداد پور
سٹی کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ قاری
محمد ایاز عطاری کی ایک شخصیت محمد کامران عطاری سے اُن کےگھر میں ملاقات ہوئی،
رکنِ شوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے
آگاہی دی۔
مزید رکنِ شوریٰ نے شخصیت
کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے شخصیت کو امیرِ
اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا
رسالہ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ و سلم“ تحفے میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لوگوں کو دینِ اسلام کی
تعلیمات سے آگاہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ
مساجد کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر کوٹ مومن میں احکامِ مسجد کورس منعقد ہوا
جس میں مسجد انتظامیہ کے عاشقانِ رسول اور
ائمہ مساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس کورس میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئے مسجد
کی آباد کاری کرنے پر اُن کی شرعی رہنمائی کی۔
رکنِ شوریٰ نے دورانِ
کورس مسجد کے آداب، وقف اور چندے کے چند ضروری مسائل بتائے نیز رکنِ شوریٰ کا کہنا
تھا کہ ہر متولی اور وقف سے تعلق رکھنے
والے افراد کو اپنے منصب کے مطابق علم حاصل کرنا فرض ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن اور انٹیرئیر سندھ کے صوبائی نگران حاجی قاری محمد ایاز رضا عطاری
نے میرپورخاص ڈویژن کے شیڈول کے دوران
نوکوٹ شہر میں ایک شخصیت محمد الطاف مرحوم کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ان کے بیٹے
سے تعزیت کی اور والد مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے دعوتِ اسلامی ٹیلی تھون میں یونٹس
دینے کا ذہن دیا ۔
اس
موقع پر میرپورخاص ڈویژن مشاورت نگران حافظ زین عطاری،ڈسڑکٹ مشاورت نگران محمد
افتخار عطاری بھی موجود تھے۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)