دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 نومبر 2022ء کی شب کشمیر کے علاقے چھنی کنجال بھمبر میں بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر اجتماع غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف مقامات سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری نے ”سیرت غوث پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو امام الاولیاء سرکار غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے وفد نے معاون خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب خرم منور منج سے ملاقات کی، ذمہ داراسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کا تعارف اور اسکی دینی و سماجی خدمات بیان کرتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کی کتاب تحفے میں دی اور مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ شیخوپورہ وزٹ کرنے اور دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: ڈسٹرکٹ شیخوپورہ لاہور ڈویژن : محمد مصطفیٰ انیس) 


06 نومبر 2022ء کو فیصل آباد ، ڈی ٹائپ کالونی میں دعوت اسلامی کے تحت اجتماعِ غوثیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ایم ۔پی ۔اے ۔میاں محمد طاہر جمیل ، سابق چیئرمین ملک محمد جمیل ،  آپریٹر کنٹرول روم 1122 حافظ محمد حسین ، سیکیورٹی انچارج اقبال ٹاؤن صہیب شاہ اور معروف سیاستدان سید اسرار شاہ نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اپنے بیان میں شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے شخصیات کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میں دعوت ا سلامی کے شعبہ FGRF کے تحت سیلاب متاثرین کسانوں میں سیڈ(گندم) تقسیم کی گئی ۔

اس موقع پر مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری ، ایف۔جی۔آر۔ایف کے صوبائی ذمہ دار ، ڈسٹرکٹ نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کے علاوہ متعدد سرکاری و انتظامی و مقامی شخصیات و علمائے اہلسنت نے شرکت کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈی جی خان ڈویژن : محمد مصطفیٰ انیس) 


05 نومبر 2022ء کو پنجاب کے شہر دنیاپور میں دعوت اسلامی کے تحت پنجاب گروپ آف کالجز دنیاپور کیمپس میں عظیم الشان اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا ۔

اس عظیمُ الشان اجتماع میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ، اجتماع میں پرنسپل جاویداقبال و دیگر پروفیسرز،ٹیچرز،طلبا و دیگر اسٹاف ممبران نےشرکت کی اور پرنسپل سر جاوید اقبال کو ذمہ دار فداعلی عطاری نے بینُ الاقوامی شُہرت یافتہ کتاب ”آخری نبی کی پیاری سیرت“ تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی لودہراں : محمد مصطفیٰ انیس) 


05نومبر 2022ء کو پنجاب کے شہر دنیا پورمیں دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دارنے  ذمہ داران کےہمراہ ایس ۔ڈی۔ پی۔ او۔ دنیاپور اور سرکل DSP حاکم علی خان بلوچ سےملاقات کی ۔

اس اجتماع میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے سیرت وتعلیماتِ غوثِ اعظم رحمۃ اللہ علیہ کےحوالےسےسیرحاصل گفتگوکی نیز مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی اور مکتبۃُ المدینہ کے کُتُب و رسائل انہیں تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 8 نومبر 2022ء بروز منگل بہاولپور سٹی کے گورنمنٹ ہائی اسکول کینٹ میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل، ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد شیراز عطاری مدنی نے ”اخلاقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و سلم  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے اجتماع کو اسکول میں ہر منگل ہونے والے فیضانِ فرض علوم کورس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عباد الرحمٰن عطاری یونیورسٹی نگران، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت سرگودھا پولیس ٹریننگ اسکول میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران سرگودھا ڈویژن ابو فاضل محمد عادل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اس اجتماع میں ڈی ایس پی سرگودھا مہر ناصر محمود خان، ڈی ایس پی لیگل PTS ملک اختر عباس کانجو و دیگر پولیس افسران، انڈر ٹریننگ آفیسرز ،انڈر ٹریننگ کانسٹیبلز اور آفس اسٹاف وغیرہ نے شرکت کی ۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا سٹی/سرگودھا ڈویژن ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


دعوت اسلامی   کا ترقی کی جانب ایک اور قدم

قرآن و سنت کے مطابق علم دین کو عام کرنے کے لئے دعوت اسلامی کی جانب سے یورپ کے ملک اٹلی (Italy) میں پہلے جامعۃ المدینہ بوائز کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں طلبائے کرام درسِ نظامی (عالم کورس)کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

اسی سلسلے میں رکن شوریٰ حاجی مولانا محمد جنید عطاری مدنی نے بذریعہ آن لائن سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبائے کرام کی تعلیمی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے جامعۃ المدینہ کے منتظمین اور ذمہ داران دعوت اسلامی اٹلی کو مبارک باد پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 نومبر 2022ء کی شب ڈسٹرکٹ میر پور خاص کی تحصیل میرواہ میں بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر اجتماع غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف مقامات سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری نے ”سیرت غوث پاک رحمۃُ اللہِ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیائے کرام کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا انعقاد کیا جاتا جس میں ذمہ داران سے دینی کاموں میں ترقی کے لئے  تبادلۂ خیال کیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 7 نومبر 2022ء بروز پیر ماڈل ٹاؤن ملیر یوسی 1 کراچی کے ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی نگران، وارڈ نگران اور یوسی مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ابتداءً مدنی مشورے میں نگرانِ یوسی قاسم عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ یوسی نے دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق عاشقانِ رسول سے ملاقات کرنے اور انہیں مدنی قافلوں میں سفر کروانے پر کلام کیا۔(رپورٹ:رضوان شاہ عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


7 نومبر 2022ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کے قریب رضوی بلڈنگ میں دعوتِ اسلامی کے ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں کراچی کے اراکینِ ڈیپارٹمنٹ نے براہِ راست جبکہ دیگر شہروں سے صوبائی ایچ آر ذمہ داران نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تمام اراکین کو دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ای ایس ایس ایپیلیکیشن کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی نیز ذمہ داران کو 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:رضوان شاہ عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)