عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں دعائے افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قران کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں مناجات کا بھی سلسلہ ہوا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شعبہ مزاراتِ اولیا کے تحت ساہیوال ڈویژن موہری شریف میں واقع گیلانی قادری سلسلے کے دیوان غلام دستگیر قبولہ شریف  کے مزار پر سالانہ عُرس کے موقع پر مدرسۃُ المدینہ کے بچوں نے قرآن خوانی کی۔

عرس کے موقع پر ساہیوال ڈویژن کے ڈویژن ذمہ دار شعبہ مزاراتِ اولیا عامر عطاری نے دیگر ذمہ داران اور بچوں کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی جس میں فاتحہ خوانی ، درود و سلام اور صاحبِ مزار کے لئے بلندی درجات کی دعا کروائی۔(رپورٹ : دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


7 نومبر 2022ء بروز پیر قاری یعفور عطاری کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے پاکستان کے شہر فیصلِ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مرحومہ کے اہلِ خانہ سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”فوت شدہ والدین کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اپنے والدین کو زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

بعدازاں فاتحہ خوانی پڑھی گئی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے دعا فرمائی۔

علاوہ ازیں اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی دینی کاموں کے سلسلے میں نوابشاہ ڈویژن شیڈول کے دوران ایک بلڈر محمد راحیل سے ملاقات ہوئی۔

معلومات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے بلڈر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں آگاہی دی نیز ٹیلی تھون کے حوالے سے دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں رکنِ شوریٰ نے بلڈر محمد راحیل کو امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تحفے میں دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے والے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف سیشنز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین اُن کی تربیت و رہنمائی کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 8 نومبر 2022ء بروز منگل شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے بذریعہ آڈیو لاہور کے عزیز بھٹی ٹاؤن اور واہگہ ٹاؤن میں موجود پردے کی حالت میں سننے والی اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں ترقی کے لئے مدنی پھول دیئے اور دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر شعبے کے اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


08 نومبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن  کے ذمہ دار کی میٹروپولیٹن ذمہ دار کے ہمراہ نئے تعینات ہونیوالے کمشنر ملتان ڈویژن اشفاق احمدچوہدری سےملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کی جانب سے انہیں نئے پوسٹ پر مبارکباد دیا۔

ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بالخصوص ملتان ڈویژن میں قائم مدنی مراکز فیضان مدینہ اور جامعات و مدارس المدینہ کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی اور فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ تحفے میں پیش کیں۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ضلع ملتان گلگشت کالونی کے کیپٹن(ر) قاضی علی رضا ، ایس ۔ایچ۔او تھانہ گلگشت راؤضیاء الرحمٰن ، ڈائریکٹر آپریشن MWMC محمد عثمان و دیگر سے ملاقاتیں کیں ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


08نومبر 2022ء کو پشاور کمشنر آفس میں نگران ڈسٹرکٹ کامران عطاری اور صوبائی ذمہ دار حسن علی عطاری نے نائب قاصد شاہد خان ، PS to commissioner ذیار خان و دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں تحائف پیش کئے مزید دعوتِ اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پشاور ڈویژن خیبرپختونخواہ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ دنوں نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ قربان عطاری اور عامر عطاری نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری کے گھر سیالکوٹ میں ان سے ملاقات کی ۔

ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے دینی کاموں کےحوالے سے مدنی تربیت لی اور ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ کے بچوں کے نانا جان کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: محمد لیاقت عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم  کے تحت پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن ڈی جی خان صوبۂ پنجاب پاکستان کی تحصیل مظفرگڑھ کا مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن ذمہ دار، ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ لیہ کی ذمہ داران سمیت تحصیل سطح کی ذمہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے پر نسپل، ٹیچر ز اور اسٹوڈنٹس سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اداروں میں مزید بہتر کارکردگی دینے پر ترغیب دلائی۔

علاوہ ازیں میٹ اپ کے سلسلے میں پا کستان سطح ذمہ دارہ نے ادارہ ذمہ داران سے ملاقات کی۔

مزید ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں کے ہمراہ گورنمنٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آفس کا دورہ کیا جہا ں انہوں نے ڈی ای او صاحبہ سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران کی چار عدد ڈپٹی ڈی ای اوز سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کےتحت ہونے والے مختلف سیشنز اپنے اسکولوں میں کر وانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔بعدازاں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں دعوتِ اسلامی کی شعبہ تعلیم میں کارکردگی سے آگاہ کیا۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دینی کاموں کے سلسلے میں شعبہ تعلیم کی پاکستان سطح کی ذمہ دار نے ملتان ڈویژن کی شعبہ تعلیم ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے ایک سیشن کیا جو 4 مختلف حصوں پر مشتمل تھا۔

(1)سیشن کے پہلےحصے میں نشتر میڈیکل یونیوسٹی کے شعبہ بہبود آبادی کے میٹنگ ہال میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیاجس میں 5 ڈاکٹرز اور 5 سینئر ہیڈ نرسسز سمیت 13 نرسزز نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”سیرت النبی صلی اللہ علیہ و سلم“ پر کلام کیا اور دعا کروائی۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ایک ڈاکٹر اسلامی بہن کے آفس کا وزٹ کیاجہاں انہوں نے ما ہانہ درس اجتماع شروع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ڈاکٹر نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

(2)سیشن کے دوسرے حصے میں شعبہ ذمہ دارن کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران کے مسائل سن کر اُن کی رہنمائی کی گئی اور شعبے کے کام میں ترقی کے لئے اہداف دیئے گئے۔

(3)اس سیشن کے تیسرے حصے میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں سیکنڈ ائیر اور فورتھ ائیر کی کم و بیش 28 ڈاکٹرز طالبات نے شرکت کی۔

سیشن کے اس حصے میں مدنی قاعدہ مکمل کرنے والی 10 طالبات میں تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ ذمہ دار اسلامی بہن نے دعا کروائی۔

سیشن کے آخری حصے میں PhD DPT/M.Phil اور پرائمری اسکول ہیڈ نے شرکت کی جس میں ذمہ دار اسلامی بہن نے انہیں بتایا کہ دعوتِ اسلامی کا شعبہ تعلیم تعلیمی اداروں میں کردار سازی اور سنتِ مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم کے حوالے سے کیا کام کر رہا ہے۔


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ بنگلہ دیش ریجن نگران، نیپال ملک نگران اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلس مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون سے متعلق گفتگو کی اور اپنے عزیز و اقریب کو اس کی ترغیب دلاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت پچھلے دنوں اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کی صوبائی سطح کی ذمہ داران اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کی نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کی ذمہ دارہ نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی اور ٹیلی تھون سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا اور اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف دیئے نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔