عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے
گورنمنٹ ادارہ برائے بصارت سے محروم (نابینا) بچے پشاور کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ داران نے
ادارے کے ٹیچرز سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف کروایا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ادارے
میں اسٹوڈنٹس لرننگ سیشن و ٹیچرز ٹریننگ
سیشن کرنے پر تبادلۂ خیال کیا۔
اسی طرح ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سوشل ویلفیئر اینڈ اسپیشل ایجوکیشن کا بھی شیڈول
رہا جہاں انہوں نے پی اے ٹو ڈائریکٹراسپیشل ایجوکیشن سمیت دیگر اسٹاف سے میٹنگ کی۔
دورانِ میٹنگ ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی
خدمات بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں بریفنگ دی اور اسکولوں میں
اسٹوڈنٹس لرننگ سیشن و ٹیچرز ٹریننگ سیشن پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)