عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف ممالک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں فارایسٹ ریجن نگران، جاپان، ساؤتھ کوریا، ہانگ کانگ اور سری لنکا سمیت ایران کی نگران اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مختلف دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے نیز دیگر اسلامی بہنوں کواس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سینٹرل اینڈ ساؤتھ امریکہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے منعقد ہوئے۔

معلومات کے مطابق ان مدنی مشوروں میں کارکردگی شیڈول کا فالو اپ لیا گیا نیز مدنی مرکز کے تحت مدرسات کے ٹیسٹ دلواکر مزید مدرسات تیار کرنے کے حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی گئی۔

اس کے علاوہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کے متعلق اہم امور پر تبادۂ خیال کیا گیا نیز ریجن میں اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے لگانے پر کلام کیا گیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


مسلمانوں کی عورتوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی بہنیں وقتاً فوقتاً کوششیں کرتی رہتی ہیں۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دینی کاموں کے سلسلے میں دیگر ذمہ داران کے ہمراہ یو سی پی آئی بی (UC, PIBکا دورہ کیا جہاں انہوں نے گھر گھر جاکر اسلامی بہنوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات نگرانِ عالمی مجلس مشاورت نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں قصورڈسٹرکٹ کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کی ذیلی تا ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی اور کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا نیز مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں سے گھریلو صدقہ بکس اور ڈونیشن بکس کے ریکارڈ کی معلومات لی۔

بعدازاں اہداف کو پورا کرنے اور مزید گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کے متعلق کلام کیا گیا جبکہ اسلامی بہنوں کو مزید بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں کروائی گئیں۔


گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے آن لائن صوبۂ گلگت بلتستان کی تمام ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن نگرانوں کا مدنی مشورہ لیا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلس مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کلام کیا نیز ڈویژن تا تحصیل نگران اسلامی بہنوں کومرکزی مجلسِ شوریٰ کے مدنی پھولوں کے مطابق ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


07 نومبر 2022ء  کو سندھ سیکریٹریٹ میں دعوتِ اسلامی کے وفد کا شیڈول ہوا جہاں سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں تمیز الدین خیرو(سیکریٹری، لائیو اسٹاک اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ) اور سلیم جلبانی(سینئر چیف ماحولیات، محکمہ پی اینڈ ڈی ) شامل تھے۔

اس موقع پر دعوت اسلامی کے شعبے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے نگران و ذمہ داران کے ساتھ سیکریٹری لائیو اسٹاک سے تفصیلی ملاقات کی ۔ نگران شعبہ ایگریکلچر نے شعبہ جات کے بارے میں ان کو آگاہی دی اور عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی، جسے انھوں نے قبول کرتے ہوئے جلد وزٹ کرنے کی نیت پیش کیں ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے صوبۂ خیبرپختونخوا کی تمام ڈویژن، ڈسٹرکٹ، پشاور میڑوپولیٹن اور تحصیل و ٹاؤن نگران کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے پاکستان کے شہر راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ ڈویژن تا تحصیل اور ٹاؤن نگرانوں کی تربیت کرتے ہوئےانہیں ٹیلی تھون میں چندہ جمع کرنے کے حوالے سے چند اہم نکات بتائے۔اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نے مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔


گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈسٹرکٹ لیہ میں شعبہ FGRF کے تحت سیلاب متأثرین کسانوں میں صوبائی ذمہ دار اور ڈسٹرکٹ نگران لیہ نے گندم تقسیم کی ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار ، شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے علاوہ متعدد سرکاری و انتظامی شخصیات اے۔سی۔لیہ اسد صاحب ، ایم۔ این۔اے ۔ملک اویس جکھڑ ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ورکس نے شرکت کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ لیہ ڈی جی خان ڈویژن ؛ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی”یوم غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ“ کی مناسبت سے بڑی گیارہویں شریف نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

اسی سلسلے میں 06 نومبر 2022ء کو کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں اور دنیا کے کئی ممالک میں عظیم الشان ”اجتماع غوثیہ“ کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں عاشقان اولیاء شریک ہوئے۔

گیارہویں شریف کا مرکزی اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہوا جبکہ کراچی کے علاقے قائد آباد اور گلشن حدید میں بھی اجتماعات منعقد ہوئے ۔ فیضان مدینہ کراچی میں اجتماع سے قبل جلوس غوثیہ کا سلسلہ ہوا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ساتھ دیگر عاشقان رسول شریک ہوئے۔

اجتماع غوثیہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائیوں نے شان غوث پاک رحمۃُ اللہِ علیہ میں منقبتیں پڑھیں جسے سن کر عاشقان اولیاء جھوم اٹھے۔گیارہویں شریف کی مناسبت سے ہونے والے مرکزی اجتماع سے امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مدنی مذاکرے میں سیرت غوث الاعظم رحمۃُ اللہِ علیہ پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ عاشقان رسول کو نماز کی پابندی، داڑھی اور عمامہ شریف سجانے کی ترغیب دلائی۔

نگرا ن شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے فیضان مدینہ کراچی میں گیارہویں شریف کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اجتماع سے اپنے مخصوص انداز میں سیرت ”غوث الاعظم رحمۃُ اللہِ علیہ “پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ کاش ہر گھر میں ایک عالم ہو اور عالم بننے کے لئے کوئی عمر نہیں ، آج ہم فکر دنیا میں آخرت کو بھول بیٹھے ہیں ، ہمیں روز مرہ کی چیزوں کی فکر تو رہتی ہے لیکن قبر کی فکر نہیں۔

صلوۃ و سلام اور دعا پر پُر رونق محفل کا اختتام ہوا۔


مدنی چینل کا مقبول عام کوئز پروگرام  ”ذہنی آزمائش“ سیزن 14 رواں سال شروع ہونے جارہا ہے۔ پروگرام کے پہلے مرحلے کا آغاز 17 نومبر 2022ء سے ہوگا جس میں پاکستان کے 23 شہروں میں ٹیموں کی سلیکشن کے لئے آڈیشن کئے جائیں گے۔ آڈیشن میں کامیابی حاصل کرنے والے عاشقان رسول ”ذہنی آزمائش“ سیزن 14 کے مقابلے میں شامل ہوسکیں گے۔

پاکستان کے مختلف مقامات پر ہونے والے آڈیشن کے شیڈول کو ملاحظہ کیجئے:

٭حیدر آباد، 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات ٭کوٹری، 18 نومبر 2022ء بروز جمعہ ٭میر پورخاص، 19 نومبر 2022ء بروز ہفتہ ٭نوابشاہ، 20 نومبر 2022ء بروز اتوار ٭منڈی یزمان، 21 نومبر 2022ء بروز پیر ٭وہاڑی، 22 نومبر 2022ء بروز منگل ٭ملتان، 23 نومبر 2022ء بروز بدھ ٭اوکاڑہ، 24 نومبر 2022ء بروز جمعرات ٭لاہور، 25 نومبر 2022ء بروز جمعہ ٭سیالکوٹ، 26 نومبر 2022ء بروز ہفتہ ٭گجرات، 27 نومبر 2022ء بروز اتوار ٭اسلام آباد (G-11)، 28 نومبر 2022ء بروز پیر ٭چکوال، 29 نومبر 2022ءبروز منگل ٭ایبٹ آباد، 30 نومبر 2022ء بروز بدھ ٭پشاور، 01 دسمبر 2022ء بروز جمعرات ٭کھڑی شریف (کشمیر)، 02 دسمبر 2022ء بروز جمعہ ٭فیصل آباد، 03 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ ٭چنیوٹ، 04 دسمبر 2022ء بروز اتوار ٭سرگودھا، 05 دسمبر 2022ء بروز پیر ٭سمندری، 06 دسمبر 2022ء بروز منگل ٭کراچی (مکی، مدنی)، 10 دسمبر 2022ء بروز ہفتہ ٭کوئٹہ، 12 دسمبر 2022ء بروز پیر


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 نومبر 2022ء اتوار کی شب بنگلہ دیش کی مقامی مسجد بیت المکرم میں بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر  اجتماع غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات و دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے ”سیرت غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے دلوں میں اولیائے کرام کی محبت پیدا کرنے اور ان کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


7 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پولیس لائن ڈسٹرکٹ نارووال میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں D.P.Oکیپٹن حافظ محمود ، S.P سٹی محمد رضا، D.S.P صدر سرکل محمد خالد ڈار، D.S.Pظفر وال طارق ڈوگر، D.S.P شکر گڑھ محمد قاسم، D.S.P لیگل محمد زبیر، انچارج سیکورٹی برانچ انسپکٹر محمد قدیر سمیت پورے ڈسٹرکٹ کے S.H.O ، تفتیشی آفیسرز اور دیگر اہلکاروں نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری نے ”عشق مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اور رزق حلال“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سیرت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔