18 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کی جانب 11 نومبر2022ء کو شعبہ کنز ُالمدارس بورڈ کے
ذیلی شعبہ جاب پلیسمنٹ کے تحت فیصل آباد میں امیدواران کے ٹیسٹ کا انعقاد ہواجس میں مختلف جابز کے لئے اپلائی
کرنے والے امید واران کے 100 نمبرز(MCQs)کے تحریری ٹیسٹ کا سلسلہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق امتحان کی تیاری میں بھی
بھرپور معاونت کے لئے امیدواران کومتعلقہ مضامین(اسلامیات،انگلش،اردو، ریاضی،
جنرل نالج،مطالعہ پاکستان،پولیٹیکل سائنس، اکنامکس،انٹرنیشنل ریلیشنزاور کرنٹ افیئرز
)کا
نصاب دیا گیا اور اس میں موجود معلومات سے
ٹیسٹ لیا گیا ٹیسٹ میں کامیابی کی صورت
میں جامعۃُ المدینہ میں عصری علوم کی تعلیم کی تدریس کا موقع میسر آئے
گا نیزٹیسٹ کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔ (رپورٹ
:حافظ ساجد سلیم مدنی ذمہ دار شعبہ جاب پلیسمنٹ کنز المدارس بورڈ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)