دعوتِ اسلامی کے شعبہ  بیرون ملک آئمہ مساجد کے تحت 10 نومبر 2022ء کو کراچی سے یوکے کے آئمہ کرام کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ شوری مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی نے ائمہ کے درمیان ’’راہِ خدا میں خرچ‘‘ کرنے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا ۔

مزید ٹیلی تھون جمع کرنے کی ترغیب پیش کی اور اسی کے ساتھ ساتھ صدقات کے حوالے سے شرعی مسائل بیان کئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ : شعبان مدنی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)