گونگے، بہرے اور نابینا افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعۃالمدینہ بوائز وہاڑی کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار برائے نابینا افراد حاجی محمد حنیف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔

بعدازاں ذمہ دار نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں چند اشارے بھی سکھائے۔اس موقع پر محمد خالد عطاری (پنجاب نابینا ذمہ دار) بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ شارٹ ٹائم کے تحت جامع مسجد الخضراء 5G نیو کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبے کے کراچی سٹی ذمہ دار شہروز عطاری اور ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی ٹاؤن کے ناظمین و مدرسین نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ محمد عرفان عطاری نے ”ناکامی کے اسباب“ اور ”کامیاب انسان کون؟“ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔

اس کےعلاوہ نگرانِ شعبہ نے مدارس کے نظم و ضبط اور تعلیمی معاملات کے متعلق چنداہم نکات پر کلام کیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھرپور انداز سے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد محسن عطاری ناظم اعلیٰ شارٹ ٹائم ڈسٹرکٹ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے تاجران کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ انٹیرئیرسندھ مشاورت حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ لاڑکانہ ڈویژن شیڈول کے دوران نصیر آباد میں تاجر محمد اسمٰعیل سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شوریٰ نے تاجر کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی نیز 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے رقم جمع کروائی۔آخر میں تاجر محمد اسمٰعیل کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا رسالہ ”سب سے آخری نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تحفے میں دیا گیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 9 نومبر 2022ء کو سیالکوٹ پولیس لائن میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں D.S.P، S.H.O اور دیگر آفیسرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے گفتگو کی۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں کی اپڈیٹس فراہم کرتے ہوئے انہیں 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں اپنا حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے  دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری کی نوابشاہ ڈویژن شیڈول کے دوران ذمہ داران کے ہمراہ مورو میں مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں بلڈرز غلام رسول، غلام حسین اور نوشہروفیروز ڈسٹرکٹ مارکیٹ کے صدر عبدالرشید شامل تھے۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر اُن کی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔

رکنِ شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر نوابشاہ ڈویژن مشاورت نگران سیّد محمد دانش عطاری اور ڈسڑکٹ مشاورت نگران محمد جواد عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنڈی بھٹیاں میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کپڑے کے تاجروں نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے اور 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔


8نومبر 2022ء کو M.P.A غلام جیلانی نے اپنی ٹیم کے ساتھ اور K الیکٹرک کےریجنل ہیڈ عدنان نے اپنے عہدیداران کے ساتھ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا۔

ان شخصیات کو فیضان مدینہ میں قائم مختلف شعبہ جات اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ)، ٹرانسلیشن ڈیپارٹ، مدنی چینل، فیضان آن لائن اکیڈمی اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا اور وہاں ہونے والے دینی کاموں کی اپڈیٹس فراہم کیں۔

آخر میں مہمانوں نے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


8 نومبر 2022 ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے  شعبہ رابطہ برائے میڈیکل کے سٹی ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے جناح ہسپتال کراچی کا دورہ کیاجس میں انہوں نے بلڈ بینک کے اہم اراکین سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے اراکین کو عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتےہوئے حالیہ سیلاب کی صورت حال میں متائثرہ علاقوں میں قائم میڈیکل کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : سرفراز عطاری میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کراچی سٹی کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کی جانب سے  8نومبر 2022ء بروزمنگل ایبٹ آباد kpkمیں قائم گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار دی بلائنڈ نابینا بچوں کے ہاسٹل میں لرننگ سیشن کا انعقاد ہوا ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی وجاہت عطاری نے ادارے میں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں درودِ پاک کی فضیلت بتاتے ہوئے اشاروں کی زبان میں حُسنِ اخلاق پر لیکچر دیا۔بعدازاں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( رپورٹ : اسپیشل پرسن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ اسپیشل پرسن کے پاکستان سطح کے ذمہ دار احمد اویس عطاری نے ڈویژن ذمہ دارکے ہمراہ نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں ایبٹ آباد پریس کلب میں قائم اسپیشل ایجوکیشن کے آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے صدر اور دیگر ممبران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات احمد اویس عطاری نے پریس کلب کے صدر اور دیگر ممبران کی موجودگی میں شعبے کے دینی کام کے حوالے سے تفصيلی تعارف پیش کیا اور ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز اس موقع پر اتھارٹی پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز کے ڈیپارٹ میں وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اس سلسلے میں ممبران کی جانب سے تعاون کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ : اسپیشل پرسن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


آج مؤرخہ 09 نومبر 2022ء کو کنزالمدارس بورڈ کے تحت ملک بھر میں قائم جامعات المدینہ میں زیرِ تعلیم طلبۂ کرام کے درمیان بذریعہ مدنی چینل سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا ۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے ”اپنے وقت کی قدر کریں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کرام کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی تربیت فرمائی۔

اس موقع پر بیان کرتے ہوئے نگرانِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ مسلمان کو اپنی آخرت سنوارنے کے لئے نیک اعمال کرنے چاہئیں، ہمیں اپنی اصلاح کے لئے ہر دم کوششیں کرتے رہنا چاہیئے۔

اپنے وقت کا درست استعمال کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے نگران شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہم سب کو چاہیئے کہ لایعنی (فضول) کاموں میں نہ پڑیں، ”فضول بولنا، فضول دیکھنا(بدنگاہی کرنا)،فضول چیزیں سننا، موبائل میں فضول لگے رہنا“ ان سب چیزوں سے ہمارا وقت بڑی تیزی کے ساتھ ضائع ہورہا ہے۔تمام عاشقانِ رسول وقت نکال کر اپنے فضول کاموں کی لسٹ بنائیں اوران فضول عادات کو چھوڑتے جائیں۔

نگرانِ شوریٰ نے مزید کہا کہ صحبت سوچوں کو بدلتی ہے، لہذا اپنی صحبت کو اچھا بنایئے ، نیکیوں سے غافل افراد کے ساتھ نہ اُٹھیں، نہ بیٹھیں بلکہ ان کے ساتھ اُٹھیں بیٹھیں جو نیکیاں کرنے والے ہوں۔ ایسے طلبہ جو صرف گھوم پھر کر وقت ضائع کرتے ہوں، جو صرف ہوٹلنگ کرکے ٹائم پاس کررہے ہوں ایسے طلبہ کی صحبت اختیار نہ کریں، اپنے مقصد کو پیشِ نظر رکھیں اور مکمل توجہ کے ساتھ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھیں۔

نگرانِ شوریٰ نے طلبہ کو قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے ، ہفتہ وار مدنی مذاکرے و ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

نگرانِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے لئے خوب خوب کوششیں کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر طلبہ نے ٹیلی تھون جمع کرکے جمع کروانے کی نیتوں کا اظہار کیا۔

اجتما ع کے اختتام پر مفتی سجاد عطاری مدنی،مفتی حسان عطاری مدنی، مولانا فہیم عطاری مدنی، مولانا سید ساجد عطاری مدنی اور دیگر اساتذہ و طلبہ کرام نے نگرانِ شوریٰ کو ہاتھوں ہاتھ یونٹ جمع کروائے جبکہ دیگر جامعات المدینہ میں بھی طلبہ نے اپنے جامعۃ المدینہ میں ناظم صاحب کو یونٹس جمع کرائے۔


8نومبر 2022ء کو شعبہ کفن دفن  دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ناظم آباد ٹاؤن میں قائم فیضانِ علی مسجد میں کفن دفن ٹریننگ سیشن ہوا جس میں فیضانِ علی مسجدکے اسلامی بھائیوں اور ٹاؤن ذمہ دار نعیم عطاری نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری نے ’’غسلِ میت کی فضیلت اور نمازِ جنازہ کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور غسلِ میت دینے اور کفن کاٹنے اور پہنانے کا عملی طریقہ سیکھاتے ہوئے نمازِ جنازہ پڑھانے کا طریقہ سمجھایا۔ مزید شرکا کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے سنتوں کی تربیت کے لئے سفر کرنے والے3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کا ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔( رپورٹ : عزیر عطاری رکنِ مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )