پاکستان کے شہر ڈیرہ الہ یار میں قائم دعوتِ اسلامی کے جامعۃالمدینہ بوائز میں 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات کفن دفن کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے صوبائی ذمہ دار امتیاز علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں کفن کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)