عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 18 نومبر 2022ء بروز جمعہ کوئٹہ ڈویژن کی جامع مسجد نورانی میں بعد نمازِ جمعہ  کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ماہ کے عاشقانِ رسول، دارالسنہ کے ذمہ داران، جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام اور شخصیات نے شرکت کی۔

شعبہ کفن دفن کے صوبائی ذمہ دار امتیاز علی عطاری نے اسلامی بھائیوں کو کفن کاٹنے، پہنانے اور غسلِ میت دینے کا طریقہ سکھایا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)