
افریقی
ملک ، کینیا کے سٹی نیروبی سے خوشی کی خبر
دعوت
اسلامی کے رکن سینٹرل افریقہ ریجن محمد عمران عطاری کی انفرادی کوشش سے نیروبی کے
علاقے ڈنڈورا میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا۔ محمد عمران عطاری نے اس
شخص کو سابقہ مذہب سے توبہ کرایا اور کلمہ
طیبہ پڑھاکر دامن اسلام میں داخل کرلیا۔
نیو
مسلم کا اسلامی نام ”محمد ابراہیم“ رکھا گیا۔

انسان
کے اندر سب سے بڑی بیماری ”گناہ“ کی بیماری ہے۔گناہوں سے بچنا ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کیونکہ گناہ
کا ارتکاب کرنے والا اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کرتا ہے جو رب تعالیٰ کو ناراض کرنے
کا سبب بنتا ہے۔
عاشقان
رسول کی دینی دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں بھی اسلامی بھائیوں کو گناہوں سے بچنے
اور اپنے رب عَزَّوَجَلَّ کو ہر دم راضی کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے ۔
اسی سلسلے میں شیخِ طریقت امیرِ اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے
24 صفحات کا رسالہ ”گناہ کی پہچان“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوتِ
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کاتین زبانوں(اردو ، بنگلہ، ہندی) میں
ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں،
مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائے
عطار
یا رب
المصطفٰے! جو کوئی 24 صفحات کا رسالہ ”گناہ کی پہچان“ پڑھ یا سن لے، اُسے گناہوں کی
پہچان، گناہوں سے نفرت اور گناہوں سے بچنے کی سعادت عطا فرماکر جہنم سے بچا
کر جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ نصیب
فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ
النّبیِّین صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

فرمان
مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم: صدقہ میں
جلدی کرو کہ بلا صدقہ سے آگےقدم نہیں بڑھاتی۔(معجم الاوسط،
4/180، حدیث 5643)
دعوت
اسلامی کی جانب سے 13 نومبر 2022ء بروز اتوار عطیات مہم ”ٹیلی تھون“ ہونے
جارہا ہے جس میں دعوت اسلامی کے اخراجات کو منظم انداز میں چلانے کے لئے عاشقان
رسول سے ڈونیشن جمع کیا جائے گا۔ اس مہم میں ایک یونٹ ”دس ہزار (پاکستانی
روپے)“ رکھا گیا۔
بانی
دعوت اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بھی
عاشقان رسول کو اس ٹیلی تھون میں کم از کم ایک یونٹ جمع کروانے کی ترغیب دلائی ہے
اور جمع کروانے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
عاشقان
رسول دعوت اسلامی کے جملہ اخراجات پورا کرنے اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے
لئےٹیلی تھون میں کچھ نہ کچھ حصہ ضرور ملائیں۔
دعائے عطار
یارب
المصطفٰے جلّ جلالہ و صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم:دعوت
اسلامی کے تمام شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں جو بھی اپنی ملکی کرنسی
میں کم از کم ایک یونٹ جمع کروائے اُسے بُرے خاتمے سے بچا، مرتے وقت جلوۂ مصطفٰے دکھا،قبر
میں اس کو راحتیں، برکتیں دے۔
اے اللہ پاک :بے حساب جنت میں اس کا داخلہ ہو
اور جو زیادہ یونٹ جمع کروائےمالک کریم اس پر اور بھی رحمتیں نازل فرما، ساتھ ہی
ساتھ جنت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی بنا۔ اٰمین
دعوت
اسلامی کے دینی، تعلیمی اور فلاحی کاموں کی تفصیل جاننے کے لئے نیچے دیئے گئے لنکس
پر کلک کیجئے:
https://news.dawateislami.net/dawat-e-islami-deni-falahi-khidmaat
https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial/videos/868878414134291
ڈونیشن
دینے کے لئے عاشقان رسول Whats
app نمبرز اور E:mail
پر رابطہ کرسکتے ہیں:
00447393123786
+0311-1212142
1(.jpg)
09
نومبر 2022ء کو نگران مجلس حافظ قربان عطاری اور عامر عطاری شعبہ رابطہ برائے
شخصیات اسلام آباد کے ساتھ شیڈول رہا ۔
جن
میں وزیر ِ اعلیٰ پنجاب کے پروٹوکول آفیسر مبشر قادری ، حاجی حبیب الرحمان سابق
آئی ۔جی ۔ پنجاب پولیس سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی
مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
اس کے
علاوہ نگرانِ مجلس حافظ قربان عطاری کیساتھ داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ
خوانی کی نیز پنجاب دفاتر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے ٹیلی تھون کے حوالے سے
فالواپ لیا۔(رپورٹ:
محمد لیاقت عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
پیر
کروندی شریف سے آئے ہوئے مہمان ہادی بخش
کلھوڑوکا فیضانِ مدینہ کا دورہ

09
نومبر 2022ء کو پیر کروندی شریف سے آئے
ہوئے مہمان ہادی بخش کلھوڑو، سیکریٹری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، ڈاکٹر لیاقت علی
بھٹی، ایڈیشنل سیکریٹری، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، عبدالقدیر عباسی، ایڈیشنل کمشنر کراچی
نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا اور مدنی مرکز میں قائم شعبہ
جات اور ان کے کاموں کا جائزہ لیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی
/ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کا سرگودھا کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے
ملاقاتیں

پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سرگودھا کے مختلف سیاسی و سماجی
شخصیات سے ملاقاتیں کیں ، ذمہ دار اسلامی
بھائی نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماعات ومدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن
ڈیپارٹمنٹ سرگودھا سٹی/سرگودھا ڈویژن / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)

دعوتِ اسلامی کے تحت سکھر
ڈویژن کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گمبٹ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”صدقہ و خیرات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ
سے زیادہ یونٹس جمع کروانےاور اپنے اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
رکنِ شوریٰ نےوہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے ذریعے سلسلۂ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت اور اختتامی دعا کروائی۔بعدازاں اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔
اس موقع پر نگران سکھر ڈویژن
مشاورت محمد فہیم عطاری اور نگران ڈسڑکٹ مشاورت محمدعادل عطاری موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
08نومبر
2022ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ کراچی مشاورت حاجی امین عطاری نے
ڈسٹرکٹ کورنگی کا دورہ کیا جہاں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور
انہیں 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مُہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ:
غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی/ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
کے
الیکٹرک واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ایم۔پی۔اےسیکریٹریٹ کا فیضانِ مدینہ کا دورہ
.jpeg)
گزشتہ
روز عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ، کراچی کاڈسٹرکٹ کورنگی سے کے الیکٹرک واٹر
اینڈ سیوریج بورڈ اور ایم۔پی۔اےسیکریٹریٹ سمیت 20رکنی وفد نے دورہ کیا ، دعوتِ
اسلامی کے ذمہ دارعبدالرزّاق عطاری نے ان کا استقبال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے
دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
اس کے
علاوہ مدنی مرکز میں قائم شعبہ ٔجات کا بھی وزٹ کروایا اور13 نومبر 2022ء کو
ہونیوالے ٹیلی تھون کے حوالے سے ذہن دیا۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری
ڈسٹرکٹ کورنگی/ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)

پچھلے
دنوں نگران مجلس حافظ قربان عطاری اور عامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات (اسلام
آباد )کے ساتھ سیالکوٹ میں شیڈول رہا جس میں مختلف مقامات پر دعوتِ اسلامیکے دینی
کاموں کا جائزہ لیا اور شخصیات سے
ملاقاتیں کیں ان میں :
چوہدری
تنویر احمد، مسلم لیگ (ن ) صدر یوتھ ونگ
پنجاب
چوہدری
اخلاق ، سابقہ صوبائی وزیر اور ایم ۔پی ۔اے
فضل
فاروق جیلانی ، چیئرمین سیال ائیر لائین و
دیگر شامل تھے۔
اس کے
علاوہ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ذمہ داران کے ساتھ ٹیلی تھون اور دیگر کاموں پر مشورہ کیا
۔ (رپورٹ:
محمد لیاقت عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات پنجاب : محمد مصطفی انیس)
دعوتِ اسلامی کےزیرِ
اہتمام میرپور میرس سکھر ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام میرپور میرس سکھر ڈویژن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے
مطابق تلاوتِ قراٰن سے کیا گیا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”رحم دلی کیسے ملے؟“ کت موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی۔
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں
مدرسۃالمدینہ بوائز کے ناظمین کا مدنی مشورہ

10 نومبر 2022ء
بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری کے پاس مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدرسۃالمدینہ
بوائز کے ناظمین کی حاضری ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ناظمین کے درمیان مدنی مشورہ کیا جس میں
انہوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت کو ٹیلی تھون کی اب تک کی کارکردگی پیش کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی
کرتے ہوئے طلبۂ کرام کے سرپرستوں اور شخصیات سے ملاقات کر کے انہیں ٹیلی تھون کے حوالے
سے ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)