عطاءالمصطفی (درجۂ دورہ حدیث ،مرکزی جامعۃُ المدینہ
فیضان مدینہ فیصل آباد،پاکستان)
محترم اسلامی بھائیو! جھوٹ ایک ایسی نحوست ہے
ایسا گناہ ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ارشاد فرمایا: ترجمہ
کنزالایمان :جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔(پ3،اٰل عمرٰن : 61)اسی طرح احادیث طیبہ میں اس کی مذمت کی گئی ہے اورلہذا
ہمیں چاہیے کہ ہم جھوٹ بولنے سے بچیں۔سب سے پہلے تو جھوٹ کی تعریف جاننا ضروری ہے
آئیے سنتے ہیں کہ جھوٹ کی تعریف کیا ہے: کسی کے بارے میں خلافِ حقیقت خبر دینا
جھوٹ کہلاتا ہے اور قائل گناہ گار اس وقت ہوگا جب کہ بلا ضرورت جان بوجھ کر جھوٹ
بولے۔
(1) حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ
بیان کرتے ہیں کہ مصطفی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ار شاد فرمایا: جھوٹ اللہ پا
ک کی نافرمانی کی طر ف لے جاتا ہے اور اللہ پاک کی نافرمانی جہنم کی طرف لے جاتی ہے،
بندہ جھوٹ بولتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ پاک کے نزدیک بہت بڑا جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے۔
(بخاری شریف:6099)
(2) حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول
اکرم صلی اللہ علیہ
وسلم نے ارشاد فرمایا: منافق کی تین نشانیاں ہیں:(۱) جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔ (۲) جب وعدہ کرے تو پورا نہ
کرے اور (۳) جب امانت رکھوائی جائے تو خیانت کرے۔ ( بخاری
شریف:33)
(3) حضرت سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں
کہ حضور علیہ السلام نے ارشاد فرمایا :تمام عادتیں مؤمن کی فطرت ہیں ہوسکتی ہیں
سوائے خیانت اور جھوٹ کے ۔(مسند امام احمد : 22170 )
(4) حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ
نے بیان کرتے ہیں :نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب بندہ جھوٹ
بولتا ہے تو اس کی بدبو سے فرشتہ ایک یا دو میل دور ہوجاتا ہے۔ (ترمذی شریف:1979)
(5) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کرتے
ہیں کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ پاک
قیامت کے دن تین لوگوں کی طرف رحمت کی نظر نہیں فرمائے گا: ۱۔ جھوٹا بادشاہ۔ ۲۔
بوڑھا زانی اور۳۔ متکبر فقیر( مسند احمد:9594)
میرے میٹھے اور محترم اسلامی بھائیو! احادیث
طیبہ سے پتا چلتا ہے کہ جھوٹ کتنا بڑا گناہ ہے کہ اس کو کبیرہ گناہ بھی کہا گیا ہے۔تو
ہمیں چاہیے کہ ہم جھوٹ جیسی نحوست سے بچیں کہ قبر و حشر میں اس کا عذاب بہت سخت
ہوگا، جو ہم سے برداشت نہیں ہو پائے گا ، تو کیوں نہ ہم آج ہی اس بیماری سے بچیں
اور اپنے حلقہ احباب کو بھی اس سے بچائیں۔
اللہ عزوجل
کی بارگاہ میں دعا کرتے ہیں کہ مالکِ کائنات ہمیں اس جھوٹ جیسی بیمار ی سے محفوظ
رکھے۔ امین بجاہ النبی الامین۔