دعوتِ اسلامی کےشعبہ مکتبۃالمدینہ کے تحت 11 نومبر 2022ء بروز جمعہ پاکستان بھر کے اسٹاف اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کو  مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹس جمع کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

کنز المدارس بورڈ پاکستان (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام 8نومبر 2022ء کو تحقیقی مقالہ جات (Research paper) کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ گجرات میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصصات اور دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

R&Dڈیپارٹمنٹ کے نگران مولانا ڈاکٹر فرحان اختر عطاری مدنی اور سینئر ذمہ دار مولانا خرم عطاری مدنی نے تحقیق مقالہ کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی۔

تربیتی نشست میں تحقیقی مقالہ کی ہدایات، اصول و ضوابط کے ساتھ ساتھ درج ذیل چیزوں پر طلبہ کی رہنمائی کی گئی:

٭مقاصد تحقیق ٭تحقیق کے اقسام ٭طریقہ تحقیق کے مراحل ٭انتخاب موضوع، طریقہ کار اور خاکہ کی تیاری ٭حصول مواد کے ذرائع، اس کا مطالعہ اور درست طریقہ استعمال ٭فرضیہ تحقیق کی اہمیت ٭محقق کی خصوصیات ٭اقتباسات اور حوالہ جات پیش کرنے کے مقاصد ٭اس کے علاوہ المدینہ لائبریری اور مکتبہ الشاملہ سوفٹ ویئر کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی گئی۔

کنز المدارس بورڈ پاکستان (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام 8نومبر 2022ء کو تحقیقی مقالہ جات (Research paper) کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصصات اور دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

R&Dڈیپارٹمنٹ کے نگران مولانا ڈاکٹر فرحان اختر عطاری مدنی اور سینئر ذمہ دار مولانا خرم عطاری مدنی نے تحقیق مقالہ کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی۔

تربیتی نشست میں تحقیقی مقالہ کی ہدایات، اصول و ضوابط کے ساتھ ساتھ درج ذیل چیزوں پر طلبہ کی رہنمائی کی گئی:

٭مقاصد تحقیق ٭تحقیق کے اقسام ٭طریقہ تحقیق کے مراحل ٭انتخاب موضوع، طریقہ کار اور خاکہ کی تیاری ٭حصول مواد کے ذرائع، اس کا مطالعہ اور درست طریقہ استعمال ٭فرضیہ تحقیق کی اہمیت ٭محقق کی خصوصیات ٭اقتباسات اور حوالہ جات پیش کرنے کے مقاصد ٭اس کے علاوہ المدینہ لائبریری اور مکتبہ الشاملہ سوفٹ ویئر کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی گئی۔

کنز المدارس بورڈ پاکستان (دعوت اسلامی) کے زیر اہتمام 7نومبر 2022ء کو تحقیقی مقالہ جات (Research paper) کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصصات اور دورۃ الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

R&Dڈیپارٹمنٹ کے نگران مولانا ڈاکٹر فرحان اختر عطاری مدنی اور سینئر ذمہ دار مولانا خرم عطاری مدنی نے تحقیق مقالہ کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی۔

تربیتی نشست میں تحقیقی مقالہ کی ہدایات، اصول و ضوابط کے ساتھ ساتھ درج ذیل چیزوں پر طلبہ کی رہنمائی کی گئی:

٭مقاصد تحقیق ٭تحقیق کے اقسام ٭طریقہ تحقیق کے مراحل ٭انتخاب موضوع، طریقہ کار اور خاکہ کی تیاری ٭حصول مواد کے ذرائع، اس کا مطالعہ اور درست طریقہ استعمال ٭فرضیہ تحقیق کی اہمیت ٭محقق کی خصوصیات ٭اقتباسات اور حوالہ جات پیش کرنے کے مقاصد ٭اس کے علاوہ المدینہ لائبریری اور مکتبہ الشاملہ سوفٹ ویئر کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی گئی۔

10 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عطاری میرج ہال جاتلاں کشمیر میں قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو 13 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں تعاون کرنے اور بالخصوص 20 نومبر 2022ء سے ایک ماہ اور 12 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کرنے کی ترغیب دلائی۔

6 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ضلع نیلفماری بنگلہ دیش کےشہر سید پور اور رنگ پور صدر میں بڑی گیارہویں کے موقع پر اجتماع ذکرو نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغین دعوت اسلامی نے ”سیرت غوث اعظم رحمۃُ اللہِ علیہ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو اولیائے کرام کی سیرت کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

8 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  نیدر لینڈز کی غوثیہ مسجد میں سرکار بغداد غوث پاک رحمۃ اللہُ عنہ کے ایصالِ ثواب کے لئے اجتماع غوثیہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران نیدرلینڈز دعوت اسلامی حاجی سرفراز عطاری نے ”سیرت غوث پاک رحمۃ اللہُ عنہ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اولیائے کرام سے محبت کرنے اور سیرت غوث پاک رحمۃ اللہُ عنہ سے مستفیض ہوکر اس کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت نیدر لینڈز کے سٹی The Hague میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وار دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ دینی حلقے میں اسلامی بھائیوں کو نماز کورس کروایا گیا۔

مدنی کورسز کے معلم اسلامی بھائی نے شرکا کو غسل و وضو کی سنتیں اور فرائض، نماز کی شرائط، فرائض اور عملی طریقہ بھی بتایا گیا۔ آخر میں شرکا نے اپنے دوستوں کو نماز کورس کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دینے کی نیت کی۔

9 نومبر 2022ء بروز بدھ ٹیلی تھون کے حوالے سے دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں فیضانِ مدینہ کراچی کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے اسٹاف کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا ۔

رکنِ شوریٰ نے مختلف ڈیپارٹمنٹس کی ٹیلی تھون کے حوالے سے اب تک کی کارکردگی بیان کی اور دعوتِ اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں میں مزید ترقی کے لئے تمام اسٹاف کو زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے اور اپنے عزیز و اقاریب کو بھی اس کی ترغیب دلانےکا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے تمام ڈیپارٹمنٹس کے ایچ او ڈیز کے ہمراہ مختلف اہم امور پر مشاورت کی۔واضح رہے اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

9نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پوسٹ کالج منڈی یزمان میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نگران شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی) عبد الوہاب عطاری نے ”سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں عبد الوہاب عطاری نے اسٹوڈنٹس کو فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف بھی پیش کیا۔

10 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ برمنگھم یوکے میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے مولاناڈاکٹر حافظ محمد سلیمان مصباحی صاحب کی آمد ہوئی جہاں نگران ویلز کابینہ یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں خوش آمدید کہا۔

سید فضیل رضا عطاری نے مولانا صاحب کو یوکے میں ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق بریفنگ دی جس پر ڈاکٹر سلیمان مصباحی صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی ترقی کے لئے دعائیں کیں۔

8 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ملک میرج ہال، بند روڈ بائی پاس، پنڈی بھٹیاں میں عظیم الشان پروفیشنلز و اساتذہ اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات، اساتذہ اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو اپنی صلاحیتیں دینی کاموں میں بھی خرچ کرنے اور 13 نومبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے جملہ کاموں کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔