25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز دعوتِ اسلامی
کے تحت شعبہ فیضانِ مرشدکی اسلامی بہنوں کا انٹرنیٹ کے ذریعے مدنی مشورہ ہوا جس
میں شعبے کی پاکستان و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
معلومات کے مطابق پاکستان
کے شہر راولپنڈی سے نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے
والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے شعبے کے دینی
کاموں پیش آنے والے مسائل کے حل پر کلام کیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شعبے کی
ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔