پچھلے دنوں  نئے تعینات ہو نے والے ایس ایس پی سبی انجینئر محمد یوسف بھنگر سے دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے صوبائی ذمہ دار محمد وقار عطاری نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات محمد وقار عطاری نے محمد یوسف سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں ملک و بیرون ِ ملک ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و سماجی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سبی کے وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں سینئر صحافی الحاج ریاض ندیم نیازی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد وقار عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)