9 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری   
                
                
									
																				کینیا کے شہر  ممباسہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں
کے درمیان دینی کام
										
									
								
                                								
									
									
																											Wed, 23 Nov , 2022
									
                                
																
								2 years ago
								
								
								
							پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے حوالے سے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دیگر اسلامی
بہنوں کے ہمراہ ایک شخصیت (ممباسہ
میں جو دار المدینہ شروع ہو رہا ہے اس کے انتظامات دیکھنے والے) کے گھر اُن کی محرمہ سے
ملاقات کی۔
اس دوران نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے گھر کی خواتین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، آن لائن کورسزکرنے اور قراٰنِ کریم پڑھنے کی
ترغیب دلائی۔
دوسری جانب کینیا کے
شہر ممباسہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینےکا
ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود اسلامی
بہنوں کے درمیان ذمہ داریاں تقسیم کیں جبکہ اسلامی بہنوں سے ملاقات کا بھی سلسلہ
رہا۔
                                 Join Whatsapp Group
            Join Whatsapp Group
         Dawateislami
            Dawateislami
         
						 
	    			 
								     
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	 
 
					   	    	