25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
ملک و بیرونِ ملک کے
اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی
دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد زون 1 کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا۔
معلومات کے مطابق یہ مدنی
مشورہ بذریعہ انٹرنیٹ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے راولپنڈی
شہر سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور 8
دینی کاموں کا فالو اپ لیا۔
اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان نے ”صدقے کی برکتیں“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے جملہ اخراجات کے لئے ہونے والے
ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ سابقہ سال کی کارکردگی کو جلد از جلد
مکمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔