پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان مجلسِ مشاورت اور پاکستان سطح کی ادارتی و غیر ادارتی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے پاکستان کے شہر راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ”صدقے کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں سے انفرادی ، سافٹ ویئر اور رسالہ کارکردگیوں کا جائزہ لیااور سابقہ کارکردگی سے تقابل کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داران اور صوبائی نگران کے 10 ماہ کے شیڈول پر کلام کرتے ہوئے دینی کاموں میں کمزوری پر رہنمائی کی نیز غیر فعال ذمہ داران کو فعال بنانے، ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لینےاور اسلامی بہنوں کے مسائل حل کرنےپر مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔